Home / دریشیم تھری کی شوٹنگ جاری، ریلیزکب ہوگی؟

دریشیم تھری کی شوٹنگ جاری، ریلیزکب ہوگی؟

Ajay Devgan Drishyam 3 movie

Wednesday, 31 December 2025 | Web Desk

اجےدیوگن کی جانداراداکاری کےساتھ ساتھ سسپنس اورتھرل سےبھرپورکہانی کےبل بوتےپرمقبول ہونےوالی فلم دریشم کےمداحوں کیلئےخوشخبری ۔ فلم کے سیکوئل 2 کے بعد اب تیسرے حصے کی تیاریاں زوروشورسےجاری ہیں ۔

بھارتی میڈیاکی رپورٹس کےمطابق ، پُراسرار کہانی اور آخری لمحے تک فلم بینوں کر جکڑے رہنے والے سسپنس کے ساتھ دریشم 3 کی شوٹنگ کا رکا ہوا شیڈول اب دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔ فلم کی شوٹنگ ممبئی سے گوا منتقل کی جا رہی ہے جہاں فلم کی کاسٹ 8 جنوری سے فروری کے آخرتک شوٹنگ میں مصروف رہے گی۔

گوا میں ہونے والے اس شوٹنگ شیڈول میں اجے دیوگن، تبو، شریا سرن اور راجت کپورسمیت فلم کی ساری کاسٹ شامل ہوگی ۔ دریشم تھری میں ایک نئی بات تویہ ہوگی کہ اس بارمعروف اداکارجیدیپ اہلاوت سکرین پردکھائی دیں گے۔ اس کےساتھ ہی دریشم کےمداحوں کوبتادیں کہ فلم کی کہانی ایک نئےاورسنسنی خیزموڑمیں داخل ہورہی ہے۔

فلم بینوں کوتوقع ہےکہ جیدیپ اہلاوت کےآنےسےدریشم کی دنیامیں ایک نیاتلاطم پیداہونےجارہاہے۔ سب جانتےہیں کہ جیدیپ اہلاوت اپنی گہری اداکاری اورمضبوط اسکرین پریزنس کیلئےمشہورہیں۔

دریشم 3 میں ایک بارپھر یہی سوال مرکزی حیثیت رکھتا ہے کہ کیا وجے سالگاؤںکر ایک مرتبہ پھر قانون اور نظام کو چکما دینے میں کامیاب ہوگا یاپھرقانون کےلمبےہاتھ اسےدبوچنےمیں کامیاب ہوجائیں گے؟

ان سوالوں کے جواب شائقین کو دریشم ڈے پر ملیں گے جو ممکنہ طور پر 2 اکتوبر2026 ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Rashid Mehmood angry at youtubers

سینئراداکارراشدمحمودیوٹیوبرزپربرہم

Tuesday, 03 February 2026 | Web Desk پاکستان کے معروف اداکار راشد محمودیوٹیوبرز پرشدیدبرہم ۔ …