Home / خوش آمدید2026 ..سب کونیاسال مبارک

خوش آمدید2026 ..سب کونیاسال مبارک

new year 2026 celebrations

Thursday, 01 January 2026 | Web Desk

خوش آمدید 2026،پاکستان سمیت دنیابھرمیں نئےسال کاآغازہوگیا ۔ نئےسال کاآغازسب سےپہلےنیوزی لینڈسےہوا۔ اس موقع پرآکلینڈکےمشہوراسکائی ٹاورپرخوبصورت آتش بازی نےسماں باندھ دیا۔

نیوزی لینڈکےکچھ ہی دیربعدجب آسٹریلیامیں جب سال نوشروع ہواتوحسب روایت سڈنی کےہاربربرج پرہزاروں لوگوں نے2026کوخوش آمدیدکہا۔ اس موقع پراوپراہاوس پرخوبصورت چراغاں کیاگیا۔ نئےسال کی آمدپرسڈنی بیچ حملےمیں مرنےوالوں کےاحترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی ۔

لاہورمیں سال نوکااستقبال
پاکستان کےمختلف شہروں میں بھی نئےسال کوبھرپورطریقےسےخوش آمدیدکہاگیا۔ لاہورکی لبرٹی مارکیٹ میں رات 12بجتےہی آتش بازی کامظاہرہ کیاگیا۔ زندہ دلان لاہورنےاس موقع پربھنگڑےڈال کراپنی خوشی کااظہارکیا۔ پنجاب حکومت کےاحکامات پرسکیورٹی کےسخت انتظامات کئےگئے۔ پولیس کی بھاری نفری لبرٹی چوک اوراس کےاطراف تعینات رہی ۔ کسی کوہلڑبازی یاہوائی فائرنگ کی اجازت نہیں تھی ۔ آتش بازی کےکچھ ہی دیربعدلوگوں کرپرامن طورپرمنتشرکردیاگیا۔ گزشتہ سالوں کےبرعکس اس سال لبرٹی چوک یالاہورکےکسی علاقےمیں ٹریفک جام یابلاک نہیں ہوئی ۔ ٹریفک ہردم رواں دواں رہی اورشہریوں باالخصوص فیملیزکےساتھ باہرنکلنےوالوں کسی پریشانی کاسامنانہیں کرناپڑا ۔

کراچی میں 2026کااستقبال
کراچی میں بھی سال نوکاشایان شان استقبال کیاگیا۔ ہمیشہ کی طرح پورٹ گرینڈاورگورنرہاوس میں شاندارآتش بازی کی گئی۔ گورنر ہاؤس میں 47 منٹ تک رنگا رنگ آتشبازی ہوئی، ہزاروں افراد نے جمع ہوکر سال نو کاخیر مقدم کیا۔ نیاناظم آباد میں میوزیکل شوکا بھی اہتمام کیا گیا۔۔ سندھ حکومت کی سخت وارننگ کےباوجودشہرکےمختلف علاقوں میں ہونےوالی ہوائی فائرنگ کےنتیجےمیں متعددافرادزخمی ہوگئے۔

سکھر کے لینس ڈاؤن بریج پر رنگارنگ آتشبازی کی گئی، ملتان اور فیصل آباد میں بھی سال نو کا شاندار انداز سے خیرمقدم کیا گیا۔اسلام آباد کے جناح ایوینیو میں سال 2026کو خوش آمدید کہنے کیلیے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی چیک کریں

Shahid Afridi Maulana Fazalur Rehman meeting in Islamabad

شاہدآفریدی اورمولاناکی اسلام آبادمیں ملاقات

Tuesday, 14 April 2026 | Web Desk جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ …