Home / یواےای نےیمن سےفوج واپس بلالی

یواےای نےیمن سےفوج واپس بلالی

UAE Forces withdrawn from Yemen

Wednesday, 31 December 2025 | Web Desk

متحدہ عرب امارات نے یمن میں تعینات اپنےانسدادِ دہشت گردی یونٹس کامشن رضاکارانہ طورپرختم کر دیا۔

یواےای کی وزارتِ دفاع کےبیان کےمطابق یہ فیصلہ حالیہ پیشرفت کےبعدکئےگئےجامع جائزےکےنتیجےمیں کیاگیاہے۔

بیان میں کہا گیاکہ متحدہ عرب امارات نے 2019 میں یمن سے اپنی فوج واپس بلالی تاہم انسداد دہشت گردی کے لیے کچھ خصوصی یونٹس واپس نہیں بلائےتھے۔

اس سےپہلےیمن کی صدارتی کونسل (پی ایل سی) کے سربراہ رشاد العلیمی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ عرب میڈیاکے مطابق رشاد العلیمی نے کہا کہ یمن میں موجود یو اے ای کی تمام فورسز کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنا ہوگا۔

رشادالعلیمی کاکہنا تھا،یمن کی تمام بندرگاہوں اور زمینی و بحری گزرگاہوں پر 72 گھنٹوں کے لیے مکمل فضائی، زمینی اور بحری ناکہ بندی نافذ کی جا رہی ہے۔

یمن کی صدارتی کونسل کی جانب سے یہ احکامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب سعودی قیادت میں قائم ملٹری اتحاد نے یمن میں محدود فضائی کارروائی کی، جس میں مکلا بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی اتحاد کے مطابق یہ کارروائی یو اے ای کی حمایت یافتہ جنوبی علیحدگی پسند تنظیم، سدرن ٹرانزیشنل کونسل کو فراہم کی جانے والی غیر ملکی فوجی معاونت کے خلاف کی گئی۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سےجاری ہونےوالےبیان میں کہاگیاکہ یو اے ای یمنی حکومت کے مطالبے کے مطابق 24 گھنٹے میں اپنی فوج یمن سےواپس بلائےاورکسی بھی فریق کو عسکری یامالی معاونت کاعمل فوری بندکرے۔

ادھرسعودی عرب میں شاہ سلمان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں یمن کی سلامتی، صدارتی کونسل اور قومی حکومت کی مکمل حمایت کےعزم کااعادہ کیاگیا۔ اعلامیےکےمطابق سعودی کابینہ نے یمنی صوبے حضرموت اورالمہرہ میں عرب اتحاد کےاقدامات کو سراہا۔

سعودی کابینہ نےاماراتی فوج کے انخلاء کی حمایت کرتےہوئےامیدظاہرکی متحدہ عرب امارات اس پرعمل درآمد کرےگا۔

سعودیہ اورامارات کےیمن پراختلافات

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات 2015 میں یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف ایک ہی عرب اتحاد کا حصہ بنےلیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں کی ترجیحات مختلف ہوتی چلی گئیں۔

سعودی عرب یمن کی وحدت، مرکزی حکومت اورسیاسی حل پرزوردیتارہاہے جب کہ یو اے ای نے جنوبی یمن میں سیکیورٹی، بندرگاہوں اور انسدادِ دہشت گردی پر توجہ مرکوز رکھی اورسدرن ٹرانزیشنل کونسل سےقربت اختیارکی۔

2019میں یو اے ای کی فوجی واپسی کے بعد یہ اختلافات کھل کر سامنے آگئےاورحالیہ مکلا واقعےاور بیانات نےدونوں اتحادیوں کےدرمیان تناؤ کو مزید نمایاں کردیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

South Korean President Lee Jae-myung diplomatic row with Israel over Holocaust comparison remarks

جنوبی کوریانےاسرائیل کی دکھتی رگ چھیڑدی

Web DeskApril 14, 2026 جنوبی کوریا کے صدر لی جائی مونگ نےغزہ میں اسرائیلی بربریت …