Home / ایرانی ریال بےحال ہوگیا

ایرانی ریال بےحال ہوگیا

iran currency downfall

Tuesday, 10 December 2025 | Web Desk

ایرانی ریال آج تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا۔ ایرانی میڈیارپورٹس کےمطابق اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالرکےمقابلےمیں ایرانی ریال کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزارکےقریب ریکارڈکی گئی۔
دوہزاراٹھارہ میں ٹرمپ کےدورصدارت میں ایک ڈالرتقریباً پچپن ہزارایرانی ریال کےبرابرتھا ۔ اس کےبعدسےایرانی کرنسی مسلسل گراوٹ کاشکارہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حکومت کی حالیہ اقتصادی لبرلائزیشن پالیسیوں نے اوپن مارکیٹ میں دباؤ مزید بڑھا دیا ہے، جہاں عام شہری اپنی روزمرہ ضروریات کے لیے غیر ملکی کرنسی خریدتے ہیں، جبکہ کاروباری ادارے زیادہ تر سرکارکی مقررکردہ شرحِ مبادلہ استعمال کرتے ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، حکومت کی جانب سے درآمد کنندگان کو ضروری اشیا کی خریداری کے لیے اوپن مارکیٹ سے ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے نے مارکیٹ میں ڈالرکی طلب بڑھا دی ہے، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت دیکھتےہی دیکھتےآسمان تک جاپہنچی ۔۔

بنگلہ دیش پاکستانی چاول کھائےگا

عالمی بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ ایران کی معیشت 2025 میں 1.7 فیصد جبکہ 2026 میں 2.8 فیصد سکڑسکتی ہے جس سے ملک کو کساد بازاری کا خطرہ ہے۔ اس کےساتھ ساتھ مہنگائی بھی مسلسل بڑھی جارہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

X Money metal debit card showing user's X handle alongside smartphone displaying the X Money app interface

ایلون مسک کی بینکنگ اورپےمنٹ ایپ تیار

Tuesday, 28 April 2026 | Web Desk ٹیسلاکےبانی اوردنیاکےسب سےامیرآدمی ایلون مسک جلد ہی ایک …