Home / پاکستان نےواشنگٹن میں بہترین مقام حاصل کرلیا

پاکستان نےواشنگٹن میں بہترین مقام حاصل کرلیا

Pak US relations strengthens

Tuesday, 10 December 2025 | Web Desk

پاکستان نےغیرمعمولی سفارت کاری دکھا کرواشنگٹن میں سب سےمضبوط مقام حاصل کرلیا۔

معروف امریکی جریدےفارن پالیسی میں شائع رپورٹ کے مطابق موجودہ صدرٹرمپ کےدورمیں وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نےامریکی انتظامیہ کےساتھ تاریخی سطح کی قربت قائم کی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نےکابل حملےکےماسٹرمائنڈ کی گرفتاری میں فیصلہ کن کردارادا کرکےصدرٹرمپ کامکمل اعتماد جیتا۔ دوسری جانب اسلام آباد کی بہترین سفارتکاری نے پاک۔امریکہ تعلقات کو نئی بلندی دی۔

فارن پالیسی کی رپورٹ میں مزیدانکشاف کیاگیاکہ ریکو ڈِک کی بحالی نے دنیا کو دکھایا کہ پاکستان مغربی سرمایہ کاری کے لیے قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ کرپٹو فریم ورک میں شفاف اورجدید ماڈل پیش کرکےپاکستان نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعاون تیزرفتاری سےآگےبڑھایا۔

فارن پالیسی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے پاک۔بھارت کشیدگی میں پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کو سراہتے ہوئے جنگ بندی کا کریڈٹ کھلے عام قبول کیا جبکہ دوسری طرف بھارت کے ساتھ امریکی رویہ سردمہری کاشکارہوا۔

فارن پالیسی کے مطابق مستقبل میں پاکستان کا کردار کرٹیکل منرلز، علاقائی امن اورعالمی توانائی استحکام کا مرکزی عنصر بننے جارہا ہے۔

ترکیےپاکستان میں جنگی ڈرون فیکٹری لگانےکاخواہشمند

فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ کرپٹو، توانائی، انسداد دہشت گردی اور منرلز میں تعاون تیزی سے بڑھا رہی ہے، پاکستان نے قیادت، وژن اورسفارتی حکمت کےامتزاج سےواشنگٹن میں اپنی پوزیشن غیرمعمولی طور پر مضبوط بنالی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …