Home / ترکیےپاکستان میں جنگی ڈرون کی فیکٹری لگانےکاخواہشمند

ترکیےپاکستان میں جنگی ڈرون کی فیکٹری لگانےکاخواہشمند

Turk drone factory in Pakistan

Sunday, 07 December 2025 | Web Desk

ترکیےپاکستان میں جدیدجنگی ڈرون تیارکرنےکی فیکٹری بنانےکاارادہ رکھتاہےاورپاکستان کواپنےففتھ جنریشن لڑاکاطیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرناچاہتاہے۔

امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق، ترکیے بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی دفاعی صنعت کو فروغ دینےکے منصوبےکےتحت پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنےکے لیے فیکٹری لگانا چاہتا ہے۔ معاملے سے باخبرترک حکام کا کہناہےکہ اکتوبرکےبعد سےاس منصوبےپر ہونے والی بات چیت میں خاصی پیشرفت ہوئی ہے۔

نام نہ بتانےکی شرط پر ترک حکام نےبلوم برگ کو بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اسٹیلتھ اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرون کے پرزے پاکستان برآمد ہوں گے جہاں انہیں اسمبل کیاجائےگا۔

بلوم برگ کے مطابق تاحال ترکیے اور پاکستانی حکام نے اس خبر پرکوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ بلوم برگ کا اپنی رپورٹ میں مزیدکہناہےکہ ترکیے مشترکہ پیداواری معاہدے کے تحت پاک بحریہ کے لیے جنگی جہازوں کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے۔

ترکیے نے پاکستان کے درجنوں ایف-16 طیاروں کو بھی اپ گریڈ کیا ہے اور اب وہ چاہتا ہےکہ پاکستان اس کے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل ہو۔

رپورٹ کے مطابق ترکیے نے رواں سال کئی ممالک سے دفاعی معاہدوں کا اعلان کیا ہے، جن میں انڈونیشیا کی جانب سے لڑاکا طیاروں کا آرڈر بھی شامل ہے، اس کے علاوہ ترکیے کے سعودی عرب اور شام کو مزید اسلحہ فراہم کرنےکے منصوبے بھی موجود ہیں۔

ذہنی مریض کابیانیہ اب نہیں چلےگا

ترک دفاعی صنعت کے حکومتی ادارے ایس ایس بی کے سربراہ ہالوک گورگن کے مطابق ترکیے کی دفاعی برآمدات اس سال کے پہلے 11مہینوں میں 30 فیصد بڑھ کر7.5 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …