Home / بنگلادیش پاکستانی چاول کھائےگا

بنگلادیش پاکستانی چاول کھائےگا

Pakistan rice export to Bangladesh

Tuesday, 25 November 2025 | Web Desk

اگست 2024 میں سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسلام آباد اور ڈھاکا کے کشیدہ تعلقات میں بتدریج بہتری آئی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی روابط میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

بہترہوتےتعلقات کاایک ثبوت یہ ہےکہ پاکستان 1لاکھ ٹن چاول بنگلادیش کوبرآمدکرےگا ۔ اس مقصدکیلئےٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے بنگلادیش کو فروخت کے لیے ایک لاکھ ٹن چاول خریدنے کا بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا ہے، جس کا اعلان پیر کے روز سامنے آیا۔

الیکٹرانک میڈیاکی خبرکےمطابق کوٹیشن جمع کرانےکی آخری تاریخ 28نومبرمقررکی گئی ہے۔

ڈان نیوزکےمطابق ، ٹینڈر میں کمپنیوں، شراکت داریوں اور انفرادی کاروباری اداروں سے ’’علیحدہ بند سیلڈ بولیاں‘‘ طلب کی گئی ہیں جو کہ 100,000 ٹن لمبے دانے والے وائٹ رائس (IRRI-6) کی خریداری کے لیے ہوں گی، جسے کراچی کی بندرگاہوں کے ذریعے بریک بلک کارگو کی صورت میں بنگلادیش برآمد کیا جائے گا۔

افغان ٹرانزٹ ٹریڈبندہونےکافائدہ پاکستان کوہوگا

ٹینڈر کے مطابق چاول ’’پاکستانی نژاد تازہ فصل‘‘سے ہونا چاہیے اور انسانی استعمال کے لیے مکمل طور پر موزوں، بدبو، پھپھوندی، زہریلے بیجوں اور کسی قسم کی آلودگی یا کیڑوں سے پاک ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی چیک کریں

WhatsApp floating notification bubbles on Android phone screen for quick replies

واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں

Monday, 27 April 2026 | Web Desk واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےبظاہرمعمولی لیکن اصل میں بہت …