Home / سرکاری ملازمین کیلئےڈبل پنشن پالیسی بحال

سرکاری ملازمین کیلئےڈبل پنشن پالیسی بحال

double benefits for rehired retirees

Sunday, 21 December 2025 | Web Desk

وفاقی حکومت نےسول، عدالتی اور فوجی افسران کی دوسری ملازمت پرپنشن اورتنخواہ کےدوہرے فوائد پرعائدپابندی کوواپس لےلیا۔ یادرہےکہ دوہری پنشن پرپابندی کواس سال کے شروع میں ایک بڑی پنشن اصلاحات کے طورپرمتعارف کرایاگیاتھا۔

ڈان کی خبرکےمطابق، وفاقی وزارت خزانہ نےخاموشی سےایک مختصر نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ 22 اپریل اور 19 جون 2025ء کواس سلسلے میں جاری کردہ دو سابقہ احکامات "فوری طور پر واپس لیےجاتے ہیں”۔

22اپریل 2025 کےحکم نامےکے تحت حکومت نے رسمی طور پر مطلع کیا تھا کہ سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد کانٹریکٹ یا مستقل بنیادوں پر دوبارہ سرکاری خدمات میں شمولیت پر نئی تنخواہ اور پنشن میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

طاقتور بیوروکریٹس کے دباؤ کےباعث 19 جون کو اس پالیسی میں ترمیم کی گئی ۔ ان طاقتورافسران کامؤقف تھا کہ تنخواہ لینے کا انتخاب کرنے والوں کو دوبارہ ملازمت ختم ہونے پر اپنی پنشن بحال کرانے میں "مشکلات کا سامنا” ہو سکتا ہے۔ ترمیم شدہ حکم میں پنشن لینےوالوں کو دوبارہ ملازمت کے دوران پنشن جاری رکھنے کی اجازت دی گئی۔ شرط یہ رکھی گئی کہ ان کی تنخواہ سے پنشن کی کل رقم کی برابررقم کی کٹوتی کردی جائے۔

بیوروکریسی کادباو اس کےبعدبھی جاری رہاجس کےنتیجےمیں دونوں سابقہ نوٹیفکیشنز واپس لے لیے گئے۔ اس سے وہ پرانا منافع بخش طریقہ کار بحال ہو گیا ہے جس کے تحت دوبارہ ملازمت پر رکھے گئے سرکاری ملازمین کو کانٹریکٹ یا مستقل بنیادوں پر اپنی موجودہ ملازمت کی تنخواہ اور پنشن بیک وقت ملتی تھی، اور بعض صورتوں میں متعدد پنشنز بھی۔

اس کا نہ صرف خزانہ پر اضافی مالی بوجھ پڑتا تھا بلکہ دوسرے ملازمین کے کیریئر کی ترقی بھی متاثر ہوتی تھی۔

یہ ان پنشن اصلاحات کا حصہ تھا جو حکومت نے آئی ایم ایف کے قرضے کے پروگرام کے تحت بڑھتی ہوئی پنشن کی ذمہ داریوں کو محدود کرنے کے لیے شروع کی تھیں۔

یہ بھی چیک کریں

WhatsApp floating notification bubbles on Android phone screen for quick replies

واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں

Monday, 27 April 2026 | Web Desk واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےبظاہرمعمولی لیکن اصل میں بہت …