Home / توشہ خانہ 2کیس میں 17،17 سال قیدکی سزا

توشہ خانہ 2کیس میں 17،17 سال قیدکی سزا

Tosha Khana 2 case verdict

Sunday, 21 December 2025 | Web Desk

توشہ خانہ ٹو میں بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی مجرم ثابت۔ عدالت نےدونوں مجرموں کو17،17سال قید کی سزاسنادی۔۔ دونوں مجرمان پر1کروڑ64 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں بانی اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں فیصلہ سنایا۔جرمانےکی عدم ادائیگی پرمزیدچھ چھ ماہ قیدبھگتناہوگی۔تحریری فیصلےکےمطابق،بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ مجرم ثابت ہوئے۔

انسٹھ صفحات پرمشتمل کیس کےتحریری فیصلےکےمطابق ، بانی کوزائدعمراوربشریٰ بی بی کوخاتون ہونےکےناطے کم سےکم سزادی گئی۔

بانی اوربشریٰ بی بی پرالزامات

یادرہےکہ سعودی ولی عہدسےوصول جیولری سیٹ سرکاری مال خانےمیں جمع نہ کرانےپرتوشہ خانہ 2کیس درج کیاگیا۔ ایف آئی اےکےریکارڈکےمطابق، بلغاری جیولری سیٹ کی مالیت ساڑھے7کروڑروپےسےزائدتھی۔پرائیویٹ فرم سےسیٹ کی قیمت 59لاکھ روپےلگوائی گئی ۔

جیولری سیٹ میں، نیکلیس، بریسلیٹ، انگوٹھی اور ائیر رنگز شامل تھیں۔

جیولری سیٹ کی قیمت کا تعین پرائیویٹ اپریزر صہیب عباس اور پھر کسٹم حکام کے ذریعے کیا گیا۔ انڈر ویلیو تخمینہ حاصل کرنے کیلئے اثرو رسوخ استعمال کیا گیا۔

توشہ خانہ کیس کےاہم حقائق

نیب نے13جولائی 2024کوتوشہ خانہ 2کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں گرفتاری ڈالی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی 37 دن اڈیالہ جیل میں نیب کی تحویل میں رہے۔ تفتیش مکمل ہونےکے بعد نیب نے 20 اگست کو احتساب عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس کا ریفرنس دائر کیا۔

سپریم کورٹ سے نیب ترامیم بحالی فیصلے کے بعد 9 ستمبر 2024 کو توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے اینٹی کرپشن عدالت کو منتقل ہوا۔

ایف آئی اےنےتوشہ خانہ ٹو کیس میں اینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5 اور پی پی سی کی دفعہ 409 شامل کیں۔

16ستمبر 2024 کو توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل شروع ہوا، اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے 16 ستمبر کو توشہ خانہ ٹوکیس کی پہلی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔

23اکتوبر 2024 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نےبشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کی، 24اکتوبر 2024 کو بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہاکیاگیا۔

توشہ خانہ ٹو میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20نومبر2024 کو بانی پی ٹی آئی کی بھی ضمانت منظور کی۔ 12دسمبر2024 کو توشہ خانہ ٹو کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔

توشہ جانہ ٹو کیس کا ٹرائل تقریباً ایک سال اڈیالہ جیل میں چلا، کیس میں کل 24 گواہان تھے جن میں سے 20گواہان کے بیانات قلمبند کرکے ان پر جرح مکمل کی گئی۔

اہم گواہان میں سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈئیر (ر)محمد احمد،پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی اور بانی پی ٹی آئی کےسابق پرنسپل سیکرٹری انعام اللہ شامل تھے۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی 80 سے زائد سماعتیں اڈیالہ جیل میں ہوئیں، سرکار کی جانب سےوفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، بیرسٹر عمیر مجید ملک، بلال بٹ اور شاہویز گیلانی نے کیس کی پیروی کی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا کیس ان کے وکیل ارشد تبریز،قوثین فیصل مفتی اور بیرسٹر سلمان صفدر نے لڑا۔

یہ بھی چیک کریں

Shahid Afridi Maulana Fazalur Rehman meeting in Islamabad

شاہدآفریدی اورمولاناکی اسلام آبادمیں ملاقات

Tuesday, 14 April 2026 | Web Desk جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ …