Home / آئی ایم ایف کےدباوپرمزیدسخت اقدامات کافیصلہ

آئی ایم ایف کےدباوپرمزیدسخت اقدامات کافیصلہ

IMF demands documenation of economy

Thursday, 18 December 2025 | Web Desk

آئی ایم ایف کےدباؤ پروفاقی حکومت نےٹیکس اکٹھاکرنےکیلئےمزیدسخت اقدامات کافیصلہ کرلیاہے۔ ان اقدامات کےتحت کیش اکانومی کم کرکےمعیشت کودستاویزی شکل دی جائےگی ۔

ذرائع کےحوالےسےسامنےآنےوالی خبروں کےمطابق،آئی ایم ایف کی جانب سے ری ٹیل سیکٹر میں کیش اکانومی میں کمی اورڈاکومنٹیشن بڑھانے کامطالبہ کیاگیاہے، جس پرحکومت نے بڑے تاجر طبقے سے مارچ 2026 تک 517 ارب ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کردیا ہے۔

ری ٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سخت اقدامات کئےجائیں گے۔ بڑے ری ٹیلرز سے جون 2026تک 707 ارب روپے انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا، جبکہ نان فائلر ری ٹیلرزکوٹیکس نیٹ میں لانےکیلئےجرمانے اور قانونی کارروائیاں کی جائیں گی۔

ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل رسید اور پی او ایس سسٹم لازمی بنانے کا منصوبہ ہے، سالانہ 50 کروڑ ٹرن اوور والے تاجروں کیلئے جون 2026 تک ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم کوہرصورت لاگوکرناہوگا۔

آئی ایم ایف نے ٹیکس ریفنڈز کے بقایا جات محدود رکھنے کی شرط بھی عائد کر دی ہے حکام کے مطابق 38 فیصد بڑے ری ٹیلرز پر پوائنٹ آف سیل سسٹم نصب کردیاگیا ہے۔

حکومت نےاگلے 2 سال میں تمام 40 ہزار بڑے ری ٹیلرز پر پی او ایس سسٹم نصب کرنے کا ہدف مقررکیا ہے۔ ذرائع کےمطابق، بینک اکاوٴنٹس اور یوٹیلیٹی بلز سے ری ٹیلرز کی ٹریکنگ کا پلان بنایاگیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

WhatsApp floating notification bubbles on Android phone screen for quick replies

واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں

Monday, 27 April 2026 | Web Desk واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےبظاہرمعمولی لیکن اصل میں بہت …