Home / آسٹریلوی آل راونڈرنےبکنےکاریکارڈقائم کردیا

آسٹریلوی آل راونڈرنےبکنےکاریکارڈقائم کردیا

cameron green ipl's most expansive player

Thursday, 18 December 2025 | Web Desk

آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں فروخت ہونے والے سب سے مہنگےغیرملکی کھلاڑی بن گئے۔

26سالہ آسٹریلوی آل راؤنڈر کو کولکتہ نائٹ رائڈرز نےآئی پی ایل سیزن 2026 کے لیے ہونے والی نیلامی میں 25 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے (77 کروڑ 68 لاکھ پاکستانی روپے) میں خریدا۔

اس ریکارڈ فروخت کے بعد کیمرون گرین آئی پی ایل کی تاریخ میں خریدے جانے والے تیسرے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں پہلا نمبررشبھ پنت (27 کروڑ بھارتی روپے) اور دوسرانمبر شریاس ایر (26 کروڑ 75 لاکھ) کاہے۔

کیمرون گرین اس سےپہلے ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بینگالورو کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ 2025 میں کمر کی تکلیف کی وجہ سےوہ آئی پی ایل میں حصہ نہیں لےسکےتھے۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan women suffer 4th straight World Cup defeat

آئی سی سی ویمنزٹی20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم کومسلسل چوتھی شکست

Wednesday, 24 June 2026 | Web Desk آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ …