Home / متنازع پوسٹ: مس فن لینڈسےٹائٹل چھین لیاگیا

متنازع پوسٹ: مس فن لینڈسےٹائٹل چھین لیاگیا

miss finland lost title on controversial post

Thursday, 18 December 2025 | Web Desk

فن لینڈ کی 22 سالہ حسینہ سارہ دزافسےکوایک متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد اپنا "مس فن لینڈ” کا تاج اور خطاب سےہاتھ دھوناپڑے۔ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا جب ان کی ایک نسل پرستانہ سمجھی جانے والی تصویر پران کےخلاف شدید تنقید ہوئی۔

سارہ نے گزشتہ ماہ تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے "مس یونیورس” مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ۔ مقابلے کے بعد، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی آنکھوں کے کناروں کو انگلیوں سے کھینچا ہوا تھا۔ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا: "ایک چینی کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے۔”

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور جاپان، جنوبی کوریا اور چین سمیت پورے ایشیا میں اس پر شدید رد عمل سامنے آیا۔ صارفین اور میڈیا نے اسے چینی اور ایشیائی لوگوں کے خلاف نسل پرستانہ اور توہین آمیز حرکت قرار دیا۔

اگرچہ سارہ نے بعد میں اپنی پوسٹ حذف کر دی اور ایک معافی نامہ جاری کیا، لیکن بہت دیرہوچکی تھی ۔۔

تنظیم کا فیصلہ اور قومی رد عمل:
مس فن لینڈ” کی تنظیمی کمیٹی نے واضح کیا کہ وہ "نسل پرستی کی کسی بھی شکل کو برداشت نہیں کرے گی۔ اس اصول کی خلاف ورزی پر، کمیٹی نے سارہ دزافسے سے ان کا خطاب واپس لے لیا۔

فن لینڈ کے وزیر اعظم، پيٹری اورپو، نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حرکت کوغیر سوچا سمجھا اور احمقانہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا تنازعہ ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔

یہ بھی چیک کریں

Rashid Mehmood angry at youtubers

سینئراداکارراشدمحمودیوٹیوبرزپربرہم

Tuesday, 03 February 2026 | Web Desk پاکستان کے معروف اداکار راشد محمودیوٹیوبرز پرشدیدبرہم ۔ …