ویب ڈیسک ۔۔ تاجروں ، ریٹیلرزاورہول سیلرزکوٹیکس نیٹ میں لانےکیلئےایف بی آرکی تاجردوست سکیم کےتحت آج سےرجسٹریشن کاآغازہوجائےگا۔پہلےمرحلےمیں کراچی ، لاہور،راولپنڈی،اسلام آباد،پشاوراورکوئٹہ میں رجسٹریشن کی جائےگی۔ رجسٹریشن کاعمل 30اپریل تک جاری رہےگا۔
یکم اپریل سے شروع ہونےوالی اس اسکیم میں مفت رجسٹریشن ہوگی اورایساکرنےوالوں بہت سےفائدےبھی حاصل ہوں گے،لیکن اگرآخری تاریخ گزرجانےکےبعدکوئی رجسٹریشن نہیں کراتاتوخودکارنظام کےتحت رجسٹریشن خودبخودشروع ہوجائےگی اورسخت جرمانےعائدکئےجائیں گے۔
ایف بی آرکےایک اندازےکےمطابق اس اقدام سے سالانہ تقریباً 400 سے 500 ارب روپے اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔
وہ کاروباری طبقہ جسےہرصورت تاجردوست سکیم کےتحت رجسٹرہوناہےاس میں تاجر، دکاندار، ہول سیلرز، ریٹیلرز،ڈیلرز، مینوفیکچررکم-ریٹیلرز، درآمد کنندہ-کم-ریٹیلرز، اور کوئی بھی جو خوردہ اور تھوک کی سرگرمیوں کو کسی دوسری کاروباری سرگرمی یا اشیاکی سپلائی چین میں شامل شخص کے ساتھ ملاتا ہے۔
یہ اقدام صرف غیر رجسٹرڈ تاجروں، ڈیلرز، تھوک فروشوں، اور تمام غیر رجسٹرڈ درآمد کنندگان اور مینوفیکچررز کو رجسٹر کرنے کے لیے ہے جو ریٹیل آؤٹ لیٹس کے ذریعے کام کرتے ہیں۔ یہ منصوبہ متعدد شہروں میں کام کرنے والی کمپنیوں،قومی یا بین الاقوامی چین اسٹورز کے لیے نہیں۔
تمام غیر رجسٹرڈ تاجر اور دکاندار انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 181 کے تحت رجسٹریشن کے لیے درخواست دیں گے، اور ٹیکس آسان ایپ میں تاجر دوست ماڈیول کے ذریعے خود کو رجسٹر کرائیں گے۔ وہ اپنے موبائل فون، ایف بی آر کے ویب پورٹل یا بورڈ کے ٹیکس سہولت مراکز پر جا کر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ موبائل ایپ اردو میں بھی دستیاب ہے۔
اس اسکیم کیلئےکوئی رجسٹریشن فیس نہیں ہے۔ اسکیم کے تحت رجسٹریشن کے لیے صرف درخواست دہندہ کا نام، قومی شںاختی کارڈ نمبر، شہر کا نام، موبائل نمبر، فراہم کنندہ کا موبائل اور سروس پاور کنزیومر نمبر درکار ہوتا ہے۔ اسکیم کے تحت رجسٹر کرنے کے لیے ٹیکس وکیل، ٹیکس اکاؤنٹنٹ یا ٹیکس پریکٹیشنر کی مدد کی ضرورت نہیں۔
ایف بی آر 30 اپریل کے بعد افراد کی لازمی رجسٹریشن شروع کر دے گا۔ رجسٹریشن میں ناکامی پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 182 کے تحت مالی جرمانے عائد کیے جائیں گے۔