Home / حریم شاہ کولندن میں فلیٹ کس نےدیا؟

حریم شاہ کولندن میں فلیٹ کس نےدیا؟

Hareem Shah in London

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی سب سےمشہوربلکہ بدنام ٹک ٹاکرحریم شاہ نےایک حالیہ انٹرویومیں انکشاف کیاہےکہ لندن جیسےمہنگےشہرمیں اس نےاپنےلئےفرنشڈفلیٹ کاانتظام کیسےکیا؟

حریم شاہ نےانٹرویورکے سوال کا جواب دیتے ہوئےبتایاکہ ایک بہت اچھےاورپیارےدوست نےاسےرہنےکیلئےلندن میں ایک فرنشڈ اپارٹمنٹ تحفےمیں دیااوروہ وہیں رہ رہی ہیں۔

حریم شاہ سےجب اس کےذرائع آمدن اورٹک ٹاک سے ہونےوالی کمائی سےمتعلق پوچھا گیاتواس نےسوال کونظراندازکرتےہوئےکہا کہ لندن میں رہائش بہت مہنگی ہےلیکن ایک پیارے دوست نے اسے لندن میں ایک رہنےکیلئےفرنشڈ اپارٹمنٹ تحفے میں دےدیا۔ حریم شاہ نےزوردینےکےباوجوداپنےدوست کےبارےمیں کچھ نہیں بتایا۔

حریم نےکہابہت سے لوگ صرف لندن میں رہنےکی خواہش کرسکتے ہیں اور بہت سے لوگوں کو لندن میں گھر خریدنے میں برسوں لگتے ہیں لیکن وہ خوش قسمت ہےجسے لندن جیسےمہنگےشہرمیں ایک خوبصورت اورفرنشڈ اپارٹمنٹ تحفےمیں مل گیا۔

حال ہی میں حریم شاہ کولندن میں ہراساں کرنےاوردھمکیوں کے واقعات کےبعد پولیس پروٹیکشن دی گئی ہے۔ واضح رہےکہ کچھ لوگوں نےحریم شاہ پرلندن میں رقم چرانےکاالزام لگایااوراس بات پراسےمبینہ طورپرہراساں کیاگیا۔

یہ بھی چیک کریں

Critical review of Hum tv drama Jafa

جفاڈرامےکی کہانی پرشائقین برہم

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحرخان کاہم ٹی وی …