ویب ڈیسک ۔۔ شارٹ ویڈیوایپ ٹک ٹاک نےکمیونٹی گائیڈلائنزکی خلاف ورزی پرپاکستان میں اکتوبرسےلےکردسمبر2023تک ایک کروڑ85لاکھ ویڈیوزکوڈیلیٹ کردیا۔ دنیابھرمیں 18کروڑسےزائدویڈیوزکوڈیلیٹ یاحذف کیاگیا۔
ٹک ٹاک اپنی پالیسی کی خلاف ورزی پرعام طورپرایسی ویڈیوزکوڈیلیٹ کردیتاہےجن میں تشددکےمناظرہوں ،کسی کی تضحیک کی گئی ہویاویڈیوسےکسی کی دل آزاری کاخدشہ ہو۔ ٹک ٹاک سمیت دیگرپلیٹ فارمزکمیونٹی گائیڈ لائنزکی خلاف ورزی پریومیہ ہزاروں ویڈیوزاورپوسٹ ڈیلیٹ کرتے ہیں۔
قابل ذکربات یہ ہے کہ گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے والی تقریبا 95.3 فیصد ویڈیوزکو پوسٹ کیے جانے کے صرف 24 گھنٹوں کے اندرڈیلیٹ کردیاگیا۔
ٹک ٹاک کی رپورٹ کےمطابق 19,848,855 ایسے اکاؤنٹس حذف کیے، جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر افراد کےہیں ۔
کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹینٹ کی نشاندہی اور تشخیص کے لیے ٹک ٹاک جدید ٹیکنالوجی سمیت انسانوں کی خدمات بھی لیتا ہے اورمکمل جانچ پڑتال کے بعد قابل اعتراض مواد اور اکائونٹس کو ڈیلیٹ کیا جاتا ہے۔