Home / پاکستان کوسخت فیصلےکرناہوں گے:عالمی بینک

پاکستان کوسخت فیصلےکرناہوں گے:عالمی بینک

world bank advice to Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ ورلڈبینک کےکنٹری ڈائریکٹرناجی بنہسین نےکہاہےمستحکم گروتھ کیلئےپاکستان کوسخت فیصلےکرناہوں گے۔

ایک رپورٹ کےمطابق عالمی بینک کےکنٹری ڈائریکٹرنےپاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کےقیام کوخوش آئندقراردیتےہوئےکہاکہ اس کےقیام سےسرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دورکرنےمیں مددملےگی۔

ناجی بنہسین کاکہناتھاپاکستان کوترقی کرنےکیلئےٹیکس نیٹ میں اضافہ کرناہوگا۔

عالمی بینک نےپیشگوئی کی ہےپاکستان میں اگلےمالی سال مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوگی ۔ دوہزارپچیس میں پندرہ فیصد ، دوہزارچھبیس میں مہنگائی کی شرح گیارہ اعشاریہ پانچ فیصدرہنےکاامکان ظاہرکیاگیاہے۔رواں مالی سال مہنگائی کی شرح چھبیس فیصدرہےگی۔

ڈیجیٹل ٹریڈاورای کامرس سےمتعلق خوشخبری

جی ڈی پی اگلےتین سال تین فیصدسےکم رہنےکی توقع ہے ۔ دوہزارچھبیس تک پاکستان کےمالیاتی خسارےمیں بھی کمی کاامکان ہے۔ عالمی بینک نےرواں مالی سال زرعی ترقی کی شرح تین فیصدجبکہ صنعتی ترقی کی شرح ایک اعشاریہ آٹھ فیصدرہنےکاامکان ظاہرکردیا۔

یہ بھی چیک کریں

PTA announces 180-day balance validity for prepaid mobile users

پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر

Friday, 28 August 2026 | Web Desk پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے …