ویب ڈیسک – ٹیکس سےمتعلق مقدمات کےفوری حل اورانہیں ختم کرنےکیلئےفیڈرل بورڈآف ریونیوعدالتوں میں ان کیسزسےنمٹنےکیلئےکل وقتی نمائندےکاتقررکرےگا۔
یہ بات وفاقی وزیرقانون وانصاف اعظم نذیرتارڑنےٹیکس اصلاحات اورٹیکس وصولی سےمتعلق اجلاس کی صدارت کےدوران کہی ۔ اس اجلاس میں ٹیکس قوانین کےحوالےسےکچھ اہم فیصلےبھی کئےگئے۔
وزیر قانون نے کہا کل وقتی محکمانہ نمائندے کی نامزدگی سے ٹیکس سے متعلقہ مقدمات کو صحیح طریقے سے نمٹانے اور مقدمات کو التواسے بچانے میں مدد ملے گی۔