Home / پاکستان کو100ارب ڈالرکی ایکسپورٹ اکانومی بناناہے:احسن اقبال

پاکستان کو100ارب ڈالرکی ایکسپورٹ اکانومی بناناہے:احسن اقبال

Pakistan's 5e framework

ویب ڈیسک – پاکستان کی کامیابی کاانحصارمضبوط زرمبادلہ کےذخائرپرہےاورحکومت نےملک کواگلےسات سےآٹھ سال کےدوران سوارب ڈالرکی برآمدات پرمبنی معیشت میں تبدیل کرنےکاہدف مقررکیاہے۔

ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نےفائیوای فریم ورک اسٹرینگ کمیٹی کےپہلےاجلاس کےموقع پرکیا۔ عیدالفطرکےبعدایک روزہ مشاورتی ورکشاپ میں تمام متعلقہ وزارتوں اورمحکموں سےتجاویزطلب کی جائیں گی۔

فائیوای فریم ورک بنیادی طورپرمعیشت کےپانچ اہم ستونوں کےگردگھومتاہے،جن میں ایکسپورٹ، ای پاکستان ، اینوائرمنٹ اورموسمیاتی تبدیلی، انرجی اورانفراسٹرکچر،ایکویٹی اورایمپاورمنٹ شامل ہے۔

اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتےہوئےوزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نےمتعلقہ وزارتوں کےنمائندوں سےکہاکہ وہ عیدکےبعدہونی والی ورکشاپ میں اپنےمتعلقہ ای سےمتعلق ٹھوس تجاویزپیش کریں تاکہ فائیوای فریم ورک کوعملی جامہ پہنانےمیں آسانی ہو۔

احسن اقبال نےاس بات پرزوردیاکہ پاکستان کا مستقبل زراعت، صنعت اور خدمات جیسے اہم شعبوں کی ترقی اورجدیدٹیکنالوجی کواپنانےمیں ہے۔

وفاقی وزیرنےمزید کہاکہ ہماری اولین ترجیح اپنےگورننس کےنظام کوبہتربنانا اورمعیشت کوجدید خطوط پراستوارکرنا ہے۔

وزیرمنصوبہ بندی نے مزید کہاکہ توانائی کےشعبےمیں خود کفالت اورصنعتی اورگھریلوصارفین کیلئےمناسب قیمتیں پیداواری صلاحیت میں اضافےکاباعث بن سکتی ہیں۔

انہوں نےکہاہمیں اپنے سماجی شعبے میں مساوی ترقی کے مواقع پیدا کرنےہوں گے۔

اسی طرح، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے اور صوبوں کے تعاون سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Imran Khan arrested in May 9 case

میرا9مئی واقعات سےکوئی تعلق نہیں : عمران خان

ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےایک مرتبہ پھر9مئی واقعات سےلاتعلقی کااظہارکیاہے۔ …