Home / تاجروں اوردکانداروں کی لازمی رجسٹریشن

تاجروں اوردکانداروں کی لازمی رجسٹریشن

registration of traders, shopkeepers

ویب ڈیسک ۔۔ ٹیکس نیٹ میں اضافےکیلئےایف بی آرکابڑااقدام ۔ دکانداروں اورتاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیےڈیلرز،ریٹیلرز،مینوفیکچرراورامپورٹرکم ری ٹیلرزکی لازمی رجسٹریشن اسکیم کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ہردکاندارسےسالانہ کم از کم 12 سو روپے ٹیکس لیاجائےگا، یکم اپریل سے ابتدائی طور پرلاہور،کراچی،راولپنڈی،کوئٹہ اورپشاورجیسے بڑے شہروں میں رجسٹریشن کی جائے گی۔

رجسٹریشن نہ کرانے والے کی نیشنل بزنس رجسٹری میں زبردستی رجسٹریشن کی جائے گی۔ ایف بی آر کے مطابق تاجروں سے ٹیکس دکان کی سالانہ رینٹل ویلیو کے حساب سے وصول کیاجائے گا۔پہلی ٹیکس وصولی 15 جولائی سے ہوگی۔

اسکیم کے تحت ہر ماہ کی مقررہ 15 تاریخ سے پہلے ٹیکس دینے کی صورت میں 25 فیصد رعایت ملے گی، 2023کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کروانے والے تاجروں کو بھی رعایت دی جائے گی۔ آئی ایم ایف سےہونےوالےحالیہ مذاکرات میں ایف بی آرنےٹیکس نیٹ بڑھانےکیلئےمجوزہ پلان پرتفصیلی بریفنگ دی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …