Home / پی ٹی آئی پنجاب میں فارورڈبلاک؟

پی ٹی آئی پنجاب میں فارورڈبلاک؟

Sher Afzal Marwat statement on Saudi Arabia

ویب ڈیسک ۔۔ لگی لپٹی رکھےبغیربات کرنےوالےپی ٹی آئی رہنماشیرافضل مروت نےدعویٰ کیاہےکہ پی ٹی آئی پنجاب میں فارورڈبلاک بن چکاہے۔لوگوں کوڈرایاجارہاہےکہ دوبارہ گنتی میں ہروادیاجائےگا۔

ڈان نیوزکےپروگرام میں بات کرتےہوئےشیرافضل مروت نےکہامیری جان کو خطرہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے۔

شیرافضل مروت نے اپنی پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اتنی قربانیوں کے باوجود مجھے تختہ مشق بنایا جا رہا ہے، جن سے کچھ نہیں ہوتا وہ صرف ٹرولنگ کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا سوشل میڈیا ٹیم عمران خان کےوژن کو نقصان پہنچا رہی ہے،یہ جوکررہےہیں اس سےپارٹی کانقصان ہوگا۔

شیرافضل مروت کےمطابق جولوگ پی ٹی آئی چھوڑ کرگئےان کی قابل اعتراض ویڈیوزبنائی گئیں،ان لوگوں کوجانتاہوں لیکن ان کےنام نہیں لےسکتاکیونکہ میرامقصدانہیں بدنام کرنانہیں۔

شیرافضل مروت نےکہاوقت آنےپربتاوں گاپارٹی میں میرےخلاف مہم چلانےکےپیچھےکون ہے؟

یہ بھی چیک کریں

Defence Minister of Pakistan Khawaja Asif reaction on Mohsin Naqvi statement

میری نقوی صاحب جتنی اوقات نہیں: خواجہ آصف

Monday, 3 August 2026 | Web Desk وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں محسن نقوی نےسسٹم کےفیل …