Home / شاہین آفریدی کی کپتانی خطرےمیں

شاہین آفریدی کی کپتانی خطرےمیں

will shaheen afridi continue as T20 captain?

ویب ڈیسک — پاکستان سپرلیگ سیزن نائن میں انتہائی خراب پرفارمنس کےبعدلگتاہےشاہین آفریدی کی قومی ٹیم کی کپتانی خطرےمیں پڑگئی ہےاورعین ممکن ہےوہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سےمحروم ہوجائیں۔

اس بات کااشارہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی کی پریس کانفرنس کےدوران ملاجب صحافیوں کےسوالوں کاجواب دیتےہوئےانہوں نےکہاکہ وہ خودبھی نہیں جانتےقومی ٹیم کاآنےوالاکپتان کون ہوگا؟ محسن نقوی کےبقول کپتان کی سلیکشن بھی سلیکشن کمیٹی کرےگی اوروہ سلیکشن کمیٹی کےکام میں بالکل بھی مداخلت نہیں کریں گے۔

انہوں نےکہاکہ کاکول میں ہونےوالےفٹنس کیمپ کےبعدشاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سےمتعلق فیصلہ ہوسکےگا۔ انہوں نےکہاشاہین بطورکپتان جاری رکھیں گے یا نیا کپتان آئے گا اس کا تعین فٹنس کیمپ کے بعد کیا جائے گا۔

محسن نقوی کےبیان سےلگتاہےشاہین شاہ آفریدی کی کپتانی خطرےمیں ہےاورعین ممکن ہےقومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کاکپتان محمدرضوان یابابراعظم میں سےکسی ایک کوبنادیاجائے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم طویل المدتی حل چاہتے ہیں چاہے وہ شاہین ہو یا نیا آدمی۔ سیریزہارنےکےبعدکپتان کی تبدیلی اب ہماری پالیسی نہیں رہے گی۔

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …