Home / دہشت گردوں کےخاتمےتک لڑیں گے:آرمی چیف

دہشت گردوں کےخاتمےتک لڑیں گے:آرمی چیف

Pakistan Army Chief

 ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہےپاکستان، اس کے عوام اور ان کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشتگرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کےسکیورٹی اجلاس میں میں بات کرتےہوئےسپہ سالارنےایک بارپھرملک سےدہشت گردی کےخاتمےکےعزم کااعادہ کیا۔ جنرل عاصم منیرنےکہاقوم نے پچھلی دو دہائیوں میں ثابت قدمی سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ۔

آرمی چیف کاکہناتھاقوم نے پاکستان کے مخالفین کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، ہم آخری دہشتگرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔

اجلاس میں سرحدوں کے پار دہشتگردوں کے لیے دستیاب پناہ گاہوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ شرکا نے دہشتگردی سے نمٹنےکیلئےعلاقائی نقطہ نظرکی ضرورت پرزوردیا۔

آرمی چیف نے کہادشمنان پاکستان نے ایک بار پھر ریاست اور پاکستانی عوام کی ثابت قدمی اور حوصلے کو کم سمجھنےکی غلطی کی ہے۔

گزشتہ روز شانگلہ میں دہشتگردی کے افسوسناک واقعے کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس ہوا،جس میں عسکری قیادت سمیت اعلیٰ حکام نےشرکت کی۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif apni chat apna ghar scheme

نوازشریف پی ٹی آئی کارکنوں سےمخاطب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی …