ویب ڈیسک ۔۔ حکومت سےکسی بھی قسم کی ڈیل کی خبروں کومستردکرتےہوئےعمران خان کاکہناتھاکہ ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، تمام رکاوٹیں عبور کرکے ڈی چوک پہنچیں گے۔ کارکن بھی تمام رکاوٹیں عبورکرکےڈی چوک پہنچیں۔ پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے آغازپرعمران خان نےصوابی انٹرچینج کےمقام پرکارکنوں کےپرجوش ہجوم سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ امریکاکی غلام حکومت نےرکاوٹیں کھڑی کردی ہیں لیکن ہم ڈی چوک جا رہے ہیں اور ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ عمران خان نےفضل رحمٰن کانام لئےبغیرکہا کہ جب ڈیزل لانگ مارچ کر رہا تھا، جب بلاول اور مریم نواز سڑکوں پر نکلےتو ہم نے کوئی رکاوٹیں نہیں ڈالیں تھیں …
مزید پڑھیں »پاکستان
لانگ مارچ:لاہوراورپنڈی میں ہونےوالےامتحانات ملتوی
ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےلانگ مارچ کےپیش نظرلاہوراورراولپنڈی میں 25مئی بروزبدھ کوہونے والا میٹرک کا پرچہ منسوخ کردیا گیا۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک کاپچیس مئی کوہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ کردیاگیا، پرچےکے دوبارہ انعقاد کی تاریخ کااعلان بعد میں کیا جائےگا۔ تاہم کلاس نہم کا امتحان شیڈول کے مطابق مورخہ 26 مئی سے شروع ہوگا۔ دوسری جانب راولپنڈی میں بھی پچیس مئی کو ہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ ہوگیا ہے۔ منسوخ ہونے والے پرچوں کی اگلی تاریخ کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے۔ جامعہ پنجاب میں امتحانات ملتویپنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے25 مئی …
مزید پڑھیں »امریکی ویزا – پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانےاورکراچی میں امریکی قونصل خانےکی جانب سےپاکستانیوں کیلئےبڑااعلان۔ ایک پریس ریلیزکےذریعےیہ اعلان کیاگیاہےکہ اسلام آبادکےامریکی سفارتخانےاورکراچی قونصلیت میں پاکستانیوں کیلئےایف (سٹوڈنٹ)ویزا، جے(ایکسچینج وزیٹر)ویزااکیڈمک پروگرامز میں، ایچ (عارضی ورکری ویزا) اورنان بلینکٹ ایل (انٹرکمپنی ٹرانسفری)ویزا کیٹگریزمیں انٹرویوکی چھوٹ کی اہلیت میں توسیع کااعلان کیاگیاہے۔ وہ پاکستانی شہری جن کے پاس پہلےبھی امریکی ویزہ تھا وہ اس پروگرام کو استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ ان زمروں میں انٹرویو کی چھوٹ کی اہلیت کو بڑھانےکامقصد بہتر کسٹمر سروس فراہم کرناہےتاکہ اہل پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کی موثر اور بروقت کارروائی کویقینی بنایاجاسکے۔ امریکی قانون کےمطابق …
مزید پڑھیں »لانگ مارچ : پی ٹی آئی کوفری ہینڈنہیں ملےگا
مانیٹرنگ ڈیسک/ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےلانگ مارچ کوروکنےکافیصلہ ۔ پنجاب حکومت نےصوبےبھرمیں دفعہ 144نافذکردی۔ سندھ پہلےہی صوبےمیں یہ دفعہ نافذکرچکاہےاوراب اسلام آبادانتظامیہ نےریڈزون اوراس کےاطراف میں دفعہ 144نافذکرکےپانچ یاپانچ سےزیادہ افرادکےاکٹھاہونےپرپابندی نافذکردی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کےاجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیااورفیصلہ کیاگیاکہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکا جائے گا اور ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ عوام کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائیگا، امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کےخلاف کارروائی …
مزید پڑھیں »عمران خان کاامریکی سفارتکارکی برطرفی کامطالبہ
ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان نےامریکی حکومت سےبڑامطالبہ کردیا۔ امریکی نشریاتی ادارےسی این این کوانٹرویودیتےہوئےعمران خان نےاپنی حکومت کےخلاف مبینہ رجیم چینج سازش کےذمہ دارکےطورپرامریکی نائب وزیرخارجہ ڈونلڈلوکوعہدےسےہٹانےکامطالبہ کردیا۔ سابق وزیراعظم نےکہاکہ ڈونلڈلونے7مارچ کو پاکستانی سفیرسےبات کرتےہوئےکہاکہ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو معاف کردیا جائے گا اور اگلے ہی روزمیرےخلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد آگئی۔ دوران انٹرویوعمران خان نےسوال اٹھایا کہ امریکا نےپاکستان میں رجیم چینج کیوں کرائی؟رجیم چینج کےباعث پاکستان کےعوام انتہائی غصےمیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ میری پارٹی کے بیک بینچر سے رابطےمیں …
مزید پڑھیں »رواں برس سرکاری حج کتنےمیں ہوگا؟
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزارت مذہبی امورنےحج پالیسی منظور کیلئےوفاقی کابینہ کوبھیج دی ہے۔ نئی حج پالیسی کےتحت رواں برس ہونےوالےحج اخراجات2019کی نسبت حج اخراجات سےڈبل ہوگئےہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور کی حج پالیسی کے مطابق اس سال سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات 8لاکھ 50ہزار روپے میں ہو ں گے ،2019میں یہ اخراجات 4لاکھ 35ہزار تھے جبکہ سعودی حکومت کی جانب سے ابھی تک حج تخمینہ نہیں بھیجا گیا ۔ اس سال پاکستان سے 81ہزار 132حجاج کرام حج کریں گے جن میں سے 32ہزار 453افراد سرکاری اور 48ہزار 679افراد پرائیویٹ حج کریں گے ۔
مزید پڑھیں »ن لیگ کےسخت فیصلے،اہم شخصیت کوبتادیاگیا
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کےتناظرمیں مسلم لیگ ن نےبڑےفیصلےکرلئے۔ نوازشریف نےبھی سخت فیصلوں کی توثیق کردی۔ جیونیوزکی خبرکےمطابق ملک کی موجودہ سیاسی ومعاشی صورتحال کےپیش لاہورمیں مسلم لیگ ن کااہم مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں وزیراعظم شہباشریف ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، مریم نوازسمیت ن لیگ کی اعلیٰ قیادت شریک ہوئی ۔ پارٹی قائدنوازشریف ویڈیولنک کےذریعےلندن سےاجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کی اندرونی کہانی کےمطابق اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلےمتفقہ طورپرکرلئےگئےہیں۔ نمبرایک : فوری طورپرحکومت کونہیں چھوڑاجائےگا۔ نمبردو: عمران خان کےکسی غیرآئینی فیصلےکوقبول نہیں کیاجائےگا۔ نمبرتین: حکومت کےخلاف ہونےوالی محاذآرائی سےسختی سےنمٹاجائےگا۔ اجلاس کےاندرسےجوسب سےاہم بات سامنےآئی ہےوہ …
مزید پڑھیں »عمران خان کادباومسترد،حکومت کامدت پوری کرنےکافیصلہ
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کادباومسترد،مسلم لیگ (ن) اوراتحادی جماعتوں نے حکومت کی مدت پوری کرنے،انتخابات مقررہ وقت پرکرانےاور گڈ گورننس کیلئےسخت معاشی اقدامات کافیصلہ کرلیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کے درمیان ہونےوالےتازہ ترین رابطوں میں اتفاق کیاگیاکہ حکومت کوآئینی مدت پوری کرنےکےبعدالیکشن کااعلان کرناچاہیے۔ ذرائع کےمطابق اتحادیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ انتخابات کے معاملے میں کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اورفیصلے اپنی مرضی سے کریں گے۔ تحریک انصاف کافوری انصاف کامطالبہ پوراکرناممکن نہیں۔ قارِئین کی اطلاع کیلئےبتاتےچلیں کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس 25 مئی کو ہوگا …
مزید پڑھیں »عمران کیلئےحکیم ثنااللہ کی دوائی ،فضل الرحمان
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ جےیوآئی کےسربراہ مولانافضل الرحمان نےپشاورمیں منعقدہ تقدس مسجدنبوی کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےمریم نوازپرعمران خان کےنازیباریمارکس کاسخت جواب دیا۔ مولانافضل الرحمان نےکہاکہ عمران خان کی خودکی حلال کی بیٹی ہوتی تووہ کسی دوسرےکی حلال بیٹی کےخلاف اخلاق سےگری ہوئی بات نہ کرتا۔ مولاناکاکہناتھاکہ عمران خان اپنےجلسوں میں کہتاپھرتاہےکہ خونی مارچ ہوگا۔ فضل الرحمان بولےکہ انہوں نےمولانافضل الرحمان سےکہاہےوہ عمران خان کی خونی وبادی کاعلاج توکریں ۔ مولاناکےمطابق عمران خان کولاحق بیماری کےعلاج کیلئےحکیم ثنااللہ کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں »پنجاب میں مسلم لیگ ن کی اکثریت برقرار
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ الیکشن کمیشن کی جانب سےپی ٹی آئی کے25منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کوڈی سیٹ کئےجانےکےباوجودوزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکوکوئی خطرہ نہیں ۔ پنجاب اسمبلی کےموجودہ ارکان کےحساب سے25پی ٹی آئی ارکان کےڈی سیٹ ہونےکےبعدایوان میں تحریک انصاف کےپاس کل ارکان جوبچتےہیں ان کی تعداد158بنتی ہےاوراگراس میں مسلم لیگ ق کے10ارکان کوشامل کرلیاجائےتویہ بنتےہیں 168۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کےکل ارکان کی تعداد165ہےلیکن اس کے4ارکان کےمنحرف ہونےکےبعدیہ تعدادرہ جاتی ہے161لیکن پیپلزپارٹی کے7اور4آزادارکان کےبعدیہ تعدادبن جاتی ہے172۔ یوں تاحال پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کواکثریت حاصل ہےاوردوبارہ الیکشن کےبعدبھی پنجاب میں ن لیگ کی حکومت برقراررہےگی ۔
مزید پڑھیں »