ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےلانگ مارچ کےپیش نظرلاہوراورراولپنڈی میں 25مئی بروزبدھ کوہونے والا میٹرک کا پرچہ منسوخ کردیا گیا۔
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک کاپچیس مئی کوہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ کردیاگیا، پرچےکے دوبارہ انعقاد کی تاریخ کااعلان بعد میں کیا جائےگا۔ تاہم کلاس نہم کا امتحان شیڈول کے مطابق مورخہ 26 مئی سے شروع ہوگا۔
دوسری جانب راولپنڈی میں بھی پچیس مئی کو ہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ ہوگیا ہے۔ منسوخ ہونے والے پرچوں کی اگلی تاریخ کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے۔
جامعہ پنجاب میں امتحانات ملتوی
پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے25 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دئیے، ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہناتھا 25مئی کوملتوی ہونےامتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے ایم اے پارٹ ون،ٹو اور ایم ایس سی پارٹ ون، ٹو2022کے آن لائن داخلوں کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ریگولر،پرایئوٹ امیدوار،کالجز اور رزلٹ کو مزید امپرو کرنے والے تمام امیدوار آن لائن داخلہ کی فیس جمع کرسکتے ہیں۔
ایم اےپارٹ ون اورٹو کی تیرہ مئی سےدس جون تک آن لائن سنگل فیس 6840روپے،ایم ایس سی پارٹ ون اورٹو کی 7990روپےجبکہ پرائیویٹ طلبہ کی ایم اےپارٹ ون اورٹوکی فیس بھی تیرہ مئی سےدس مئی تک سنگل فیس کےساتھ جمع کرائی جاسکتی ہے۔
ایم اے کی سنگل فیس 6940 جبکہ ایم ایس سی کی سنگل فیس 8090 روپے ہے۔یونیورسٹی کی ہدایات کے مطابق تمام داخلہ فارم آن لائن موصول کئےجائیں گے۔