Home / سعودی عرب سےپاکستان کیلئےاچھی خبر

سعودی عرب سےپاکستان کیلئےاچھی خبر

Saudi arab extending deposits to Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان نےخوشخبری دی ہےکہ پاکستان کو دی گئی 3 ارب ڈالر کی سہولت میں توسیع کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

ڈیووس میں ورلڈاکنامک فورم اجلاس کےموقع پرخبرایجنسی رائٹرزسےبات کرتےہوئےمحمد الجدعان نے کہا کہ ہم اس وقت پاکستان کو 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

سعودی عرب نے گزشتہ برس پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کیے تھے تاکہ پاکستان کےزرمبادلہ کےذخائرکومستحکم رکھنے میں مدد ملے۔

سعودی عرب کے وزیرخزانہ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم یکم مئی کو دونوں ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ وہ ڈپازٹ میں توسیع کے لیے شرائط یا دوسرے ذرائع کے ذریعے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو اس وقت قومی خزانے کے لیے ڈالرز کی اشد ضرورت ہے جبکہ مہنگائی اور خزانے میں کمی دو ماہ کی کم تر سطح پر ہے اور روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے۔

محمد الجدعان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اہم اتحادی ہے اور سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

دوسری جانب وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ دو روز کے اندر آئی ایم ایف سے معاہدہ طے کر کے آؤں گا، اچھی اور مثبت خبر لے کر آؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے 21 ارب روپے لے رکھے ہیں جو ہمیں اگلے سال تک واپس کرنے ہیں، اس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی رقم شامل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ شوکت ترین آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کر کے آئے تھے اس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 150 روپے تک اضافہ ہونا چاہیے۔

یہ بھی چیک کریں

Poco F5launching

شیاومی پوکوایف5،فون کی اہم خصوصیات لیک

ویب ڈیسک ۔۔ شیاومی کاپارٹنرپوکوخفیہ طورپرایک نئےفلیگ شپ موبائل فون کی لانچنگ کیلئےکام کررہاہے۔ آنےوالایہ …