Home / حکومت سےمعاہدہ مسترد،عمران خان کاڈی چوک پہنچنےکااعلان

حکومت سےمعاہدہ مسترد،عمران خان کاڈی چوک پہنچنےکااعلان

PTI Long March

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت سےکسی بھی قسم کی ڈیل کی خبروں کومستردکرتےہوئےعمران خان کاکہناتھاکہ ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، تمام رکاوٹیں عبور کرکے ڈی چوک پہنچیں گے۔ کارکن بھی تمام رکاوٹیں عبورکرکےڈی چوک پہنچیں۔

پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے آغازپرعمران خان نےصوابی انٹرچینج کےمقام پرکارکنوں کےپرجوش ہجوم سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ امریکاکی غلام حکومت نےرکاوٹیں کھڑی کردی ہیں لیکن ہم ڈی چوک جا رہے ہیں اور ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

عمران خان نےفضل رحمٰن کانام لئےبغیرکہا کہ جب ڈیزل لانگ مارچ کر رہا تھا، جب بلاول اور مریم نواز سڑکوں پر نکلےتو ہم نے کوئی رکاوٹیں نہیں ڈالیں تھیں کیونکہ ہمیں عوام کا ڈرنہیں ہے بلکہ عوام کا ڈران کو ہے جو گزشتہ 3 دہائیوں سے ملک کا پیسہ چوری کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی چئیرمین کاکہناتھاکہ ہم ملک کو اکٹھا کرکے ایک قوم بنانے جا رہے ہیں، یہ ایک آزاد قوم بنے گی، جو کبھی کسی کی غلامی نہیں کرے گی، جو امریکیوں کے غلاموں اور امپورڈ حکومت کو منظور نہیں کرتی۔

سابق وزیر اعظم نےپاکستانیوں کومخاطب کرتےہوئےکہا کہ سارے پاکستان کو کہتا ہوں کہ آج آپ نے نکلنا ہے، اور ملک کی حقیقی آزادی کے لیے ہماری خواتین نے، بچوں، نوجوانوں، ہمارے وکلا، ریٹائر فوجیوں نے اس ملک کے لیے نکلنا ہے۔

حکومت پی ٹی آئی معاہدے کی تردید
ہعین اس وقت جب عمران خان صوابی انٹرچینج پرخطاب کررہےتھے،میڈیا پر اس قسم کی رپورٹس آئیں کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان معاہد طے پا گیا ہے جس کے تحت تحریک انصاف جلسہ کرکےواپس لوٹ جائےگی ۔ تاہم کچھ ہی دیربعدوزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےاس خبرکی تردیدکرتےہوئےکہاکہ فاشسٹ جتھےسےکوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

اسی طرح عمران خان نےبھی ایسےکسی معاہدےکی تردیدکی اورکہاکہ حکومت سےکسی معاہدےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ …