ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان نےامریکی حکومت سےبڑامطالبہ کردیا۔
امریکی نشریاتی ادارےسی این این کوانٹرویودیتےہوئےعمران خان نےاپنی حکومت کےخلاف مبینہ رجیم چینج سازش کےذمہ دارکےطورپرامریکی نائب وزیرخارجہ ڈونلڈلوکوعہدےسےہٹانےکامطالبہ کردیا۔
سابق وزیراعظم نےکہاکہ ڈونلڈلونے7مارچ کو پاکستانی سفیرسےبات کرتےہوئےکہاکہ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو معاف کردیا جائے گا اور اگلے ہی روزمیرےخلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد آگئی۔
دوران انٹرویوعمران خان نےسوال اٹھایا کہ امریکا نےپاکستان میں رجیم چینج کیوں کرائی؟رجیم چینج کےباعث پاکستان کےعوام انتہائی غصےمیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ میری پارٹی کے بیک بینچر سے رابطےمیں تھا، امریکی نائب وزیرخارجہ کی بات پاکستان کے معاملات میں کھلی دخل اندازی تھی۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھابھارت روس سے تیل لیتا ہے تو امریکا کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، میں نے ایساکرنےکی کوشش کی تومیرےخلاف سازش شروع کردی۔