Home / رواں برس سرکاری حج کتنےمیں ہوگا؟

رواں برس سرکاری حج کتنےمیں ہوگا؟

Road to Mecca for Hajj pilgrims

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزارت مذہبی امورنےحج پالیسی منظور کیلئےوفاقی کابینہ کوبھیج دی ہے۔ نئی حج پالیسی کےتحت رواں برس ہونےوالےحج اخراجات2019کی نسبت حج اخراجات سےڈبل ہوگئےہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور کی حج پالیسی کے مطابق اس سال سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات 8لاکھ 50ہزار روپے میں ہو ں گے ،2019میں یہ اخراجات 4لاکھ 35ہزار تھے جبکہ سعودی حکومت کی جانب سے ابھی تک حج تخمینہ نہیں بھیجا گیا ۔

اس سال پاکستان سے 81ہزار 132حجاج کرام حج کریں گے جن میں سے 32ہزار 453افراد سرکاری اور 48ہزار 679افراد پرائیویٹ حج کریں گے ۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …