مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کےتناظرمیں مسلم لیگ ن نےبڑےفیصلےکرلئے۔ نوازشریف نےبھی سخت فیصلوں کی توثیق کردی۔
جیونیوزکی خبرکےمطابق ملک کی موجودہ سیاسی ومعاشی صورتحال کےپیش لاہورمیں مسلم لیگ ن کااہم مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں وزیراعظم شہباشریف ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، مریم نوازسمیت ن لیگ کی اعلیٰ قیادت شریک ہوئی ۔ پارٹی قائدنوازشریف ویڈیولنک کےذریعےلندن سےاجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس کی اندرونی کہانی کےمطابق اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلےمتفقہ طورپرکرلئےگئےہیں۔
نمبرایک : فوری طورپرحکومت کونہیں چھوڑاجائےگا۔
نمبردو: عمران خان کےکسی غیرآئینی فیصلےکوقبول نہیں کیاجائےگا۔
نمبرتین: حکومت کےخلاف ہونےوالی محاذآرائی سےسختی سےنمٹاجائےگا۔
اجلاس کےاندرسےجوسب سےاہم بات سامنےآئی ہےوہ یہ ہےکہ اس میں ہونےوالےفیصلوں سےملک کی اہم شخصیت کوآگاہ کردیاگیاہے۔ نوازشریف نےاجلاس میں ہونےوالی فیصلوں کی توثیق کردی۔