Home / عمران خان کادباومسترد،حکومت کامدت پوری کرنےکافیصلہ

عمران خان کادباومسترد،حکومت کامدت پوری کرنےکافیصلہ

Shehbaz Sharif govt will complete tenure

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کادباومسترد،مسلم لیگ (ن) اوراتحادی جماعتوں نے حکومت کی مدت پوری کرنے،انتخابات مقررہ وقت پرکرانےاور گڈ گورننس کیلئےسخت معاشی اقدامات کافیصلہ کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کے درمیان ہونےوالےتازہ ترین رابطوں میں اتفاق کیاگیاکہ حکومت کوآئینی مدت پوری کرنےکےبعدالیکشن کااعلان کرناچاہیے۔ ذرائع کےمطابق اتحادیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ انتخابات کے معاملے میں کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اورفیصلے اپنی مرضی سے کریں گے۔ تحریک انصاف کافوری انصاف کامطالبہ پوراکرناممکن نہیں۔

قارِئین کی اطلاع کیلئےبتاتےچلیں کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس 25 مئی کو ہوگا جس میں فوری طور پر الیکشن نہ کرانے سے متعلق آئندہ کے مکمل لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 25 مئی کے اجلاس میں معیشت کے لیے سخت اور ضروری فیصلے کیے جائیں گے۔ اتحادیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت، ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے گی اور مدت بھی پوری کرے گی۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …