ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلیا میں عام انتخابات اپوزیشن جماعت آسٹریلین لیبر پارٹی نےجیت لئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے شکست تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرانتھونی البانیزکوالیکشن میں فتح پرمبارک باد دی۔
آسٹریلوی حکام کے مطابق نصف سے زائد ووٹوں کی گنتی کے بعد اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔لیبرپارٹی نے 151 ارکان پرمشتمل پارلیمنٹ میں 75 نشستیں حاصل کرلی ہیں اوراکثریت کے لئے اسے ایک سیٹ درکار ہے۔
دیگرجماعتوں میں لبرل نیشنل الائنس نے 58، آسٹریلین گرینزنے ایک اور دیگر9 نشستوں پرکامیابی حاصل کی۔ آٹھ نشستوں کے نتائج کا اعلان ہونا باقی ہے۔
پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت نہ ملنے کی صورت میں لیبرپارٹی کوحکومت سازی کیلئے دیگر جماعتوں سے اتحاد کرنا ہوگا جس کے بعد لیبر پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر انتھونی البانیز آسٹریلیا کے 31 ویں وزیراعظم بن جائیں گے۔