Home / فی امان اللہ: دیپیکا نےکانزفلمی میلہ لوٹ لیا

فی امان اللہ: دیپیکا نےکانزفلمی میلہ لوٹ لیا

Deepika Padukone at Cannes festival

ویب ڈیسک ۔۔ بالی وڈاداکارہ دیپیکاپاڈوکون اپنی پرکشش شخصیت کےباعث جہاں بھی جاتی ہیں میلہ لوٹ لیتی ہیں۔

کانزفلم فیسٹیول میں عرب اورجدیدروایات سےمزین لباس میں ملبوس دیپیکاپاڈوکون کی انٹری نےتقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ ایک اوربات جس نےدیکھنےوالوں کوخوشگوارحیرت سےدوچارکیاوہ دیپیکاکےہارکاوہ پتھرتھاجس پرفی امان اللہ کےالفاظ کندہ تھے۔

میلےمیں شریک کسی مداح نے ہار کو زوم کرکے پتھر پر کندہ الفاظ کی تصویر کو وائرل کردیا۔ تصویردیکھتےہی دیکھتےسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی اورصارفین نےدیپیکاکی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

یہ ہارمعروف جیولری ڈیزائنرسابیا ساچی نے قدیم بھارت کی مہارانیوں کے زیورات کی طرزپر تیار کیالیکن اس ہارمیں انہوں نےمشرق وسطیٰ اور عرب ثقافت کاٹچ دےکراسےچارچاندلگادئیے۔ ہار میں موتی، ہیرے اور پتھر جڑے ہیں اور انہی میں سے ایک شفاف پتھر پر فی امان اللہ یعنی اللہ کی پناہ میں کےالفاظ کندہ ہے۔

قارئین کیلئےیہ بات شایدحیرت کاباعث ہوکہ مریم نوازکے بیٹے جنید صفدر کی اہلیہ کا عروسی لباس بھی سابیا ساچی نے ڈیزائن کیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …