Home / افغان ٹی وی اینکرزطالبان کےآگےڈٹ گئیں

افغان ٹی وی اینکرزطالبان کےآگےڈٹ گئیں

Afghan women tv anchors defy Taliban orders

ویب ڈیسک ۔۔ افغانستان پرحکومت کرنےوالےسخت گیرطالبان کےسامنےکسی کوحکم عدولی کی جرآت نہیں لیکن حیرت انگیزطورپرافغان خواتین اینکرزنےیہ کام کردکھایاہے۔

اس خبرکی تفصیل کچھ یوں ہےکہ طالبان نےچندروزپہلےملک کےتمام ٹی وی چینلزکویہ حکم جاری کیاکہ کوئی بھی خاتون اینکراپنےچہرہ ڈھانپےبغیرسکرین پرنمودارنہیں ہوگی۔

یہ حکم صادرہونےکےبعدطےتھاکہ اس پرمن وعن عمل کیاجائےگالیکن اس وقت افغان عوام نےانگلیاں دانتوں میں دبالیں جب انہوں نےدیکھاکہ تمام مقبول ٹی چینلزکی خواتین اینکرزاپنےچہروں پرنقاب کئےبغیرٹی وی سکرین پرنمودارہوئیں۔

یادرہےکہ رواں ماہ کے آغاز میں افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخون زادہ نے خواتین کے لیے ایک حکم نامہ جاری کیا کہ وہ اپنے چہروں کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں لیکن زیادہ بہتر ہے کہ روایتی برقع پہنیں۔

افغانستان کی وزارت امربالمعروف اور نہی عن المنکر نے خواتین ٹی وی اینکرز کو ہفتے تک اس حکم پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم چیلنزکے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ہماری خواتین ساتھیوں کو تشویش ہے کہ اگر انہوں نے اپنے چہروں کو ڈھانپنا شروع کیا تو اگلے مرحلے میں انہیں کام کرنے سے روکنے کے لیے کہہ دیا جائے گا۔

،چینلز نے اس معاملے پر طالبان سے مزید بات چیت کرنے کی درخواست کی ہے۔ایک خاتون اینکر نےکہا کہ طالبان کے اس حکم نے خاتون اینکرز کے دل توڑ دیئے ہیں،وہ افغانستان چھوڑنے کا سوچ رہی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

masjid-e-Nabvi heart attack incident

مسجدنبوی میں حیرت انگیزواقعہ

ویب ڈیسک ۔۔ مسجدنبوی جانااوروہاں روضہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرناہرمسلمان …