Home / مورتی کےبھوت ۔ چوروں نےتوبہ کرلی

مورتی کےبھوت ۔ چوروں نےتوبہ کرلی

Nightmare on temple street

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی ریاست اترپردیش کےضلع چتراکوٹ میں چوروں کےایک گینگ کوڈراونےخوابوں نےتوبہ کرنےپرمجبورکردیا۔

یہ دلچسپ وعجیب اورعبرت انگیزواقعہ دراصل ایک مندرمیں ہونےوالی چوری سےجڑاہواہے۔بھارتی میڈیاکےمطابق چوروں کےایک عادی گینگ نےچتراکوٹ کےایک قدیم ہندومندرسےکچھ مورتیاں چوری کیں اوررفوچکرہوگئے۔

چوروں نےمورتیاں توچوری کرلیں لیکن اس کےبعدان کی زندگی میں رونماہونےوالےعجیب وغریب واقعات نےانہیں چکراکررکھ دیااوروہ آخروہ اتنےمجبورہوئےکہ انہیں چوری کی ہوئی مورتیاں واپس کرناپڑیں۔

چوروں نےچرائی گئی ایک درجن مورتیاں جب مندرکےپنڈت کےگھرپاس واپس رکھیں توان کےساتھ ایک خط بھی رکھا۔ خط میں چوروں نےلکھاکہ جب سےانہوں نےمورتیاں چوری کی ہیں انہیں ڈراؤنے خواب آرہےہیں۔

چوروں کے گینگ نے خط میں معافی بھی مانگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سو نہیں پا رہے، نہ کھا پی رہے تھے اور نہ ہی سکون سےرہ پارہے تھے۔ہم ڈراؤنے خوابوں سے تنگ آگئے تھے۔ اس لئےمورتیاں واپس کررہےہیں۔ ہمیں شمع کردیاجائے۔

کیس کی تفتیش کرنےوالےانسپکٹر راجیو سنگھ کاکہناہےکہ چوروں نے300 سال پرانے بالاجی مندر سے مورتیاں چرائی تھیں۔

یہ بھی چیک کریں

Trump holds sanctions relief plan for Iran

ایران پرپابندیوں میں نرمی کامنصوبہ موخر

تاریخ: 27 جون 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک …