Home / سلمان بٹ پرقسمت کی دیوی مہربان

سلمان بٹ پرقسمت کی دیوی مہربان

Salmaan Butt appointed Singapore Consultant Head Coach

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ پرایک عرصےبعدقسمت کی دیوی مہربان۔ سنگاپور کرکٹ ٹیم کاکنسلٹنگ ہیڈکوچ مقررکردیاگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سلمان بٹ کا پہلا چیلنج جولائی میں زمبابوے میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائرہےجس کے لیے وہ سنگاپورکرکٹ ٹیم کو اپنے تجربے کی بنیاد پرتیار کریں گے۔

سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو سعد خان کاکہناہےانہیں امید ہے کہ سلمان بٹ کی صلاحیتیں اور تجربہ سنگاپور کے کھلاڑیوں کو کوالیفائرز میں مددگارثابت ہوگا۔

واضح رہے کی بائیں ہاتھ کے بیٹر 2003 سے 2010 تک پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے تاہم 2010 میں دورہ انگلینڈکےدوران اسپاٹ فکسنگ کا اسکینڈل سامنے آیا جس میں اس وقت کے کپتان سلمان بٹ پر پیسوں کے عوض لارڈز ٹیسٹ کے دوران اپنے فاسٹ بولرز محمد عامر اور محمد آصف سے جان بوجھ کر نو بال کرانے کا الزام عائد کیا گیا۔

تحقیقات کے بعد تینوں کرکٹرز پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ برطانیہ کی ایک عدالت نے انہیں جیل بھیج دیا تھا۔ تینوں نے اپنی پابندی 2015 میں مکمل کی تاہم صرف محمد عامر ہی پاکستانی ٹیم میں اپنی جگہ دوبارہ بنانےمیں کامیاب رہے۔

سلمان بٹ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 33 ٹیسٹ، 78 ایک روزہ اور 24 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزکھیلے۔

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …