مصدقہ کیسز
() 0
اموات
() 0
صحتیاب مریض
0
فعال کیسز
0
Last updated: نومبر 26, 2022 - 8:11 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریز:پاکستانی ٹیم کااعلان،کون آیا،کون گیا؟

ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریز:پاکستانی ٹیم کااعلان،کون آیا،کون گیا؟

Pakistan cricket team against West indies

ویب ڈیسک ۔۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیےپاکستان کی 16 رکنی قومی ٹیم کااعلان ہوگیا۔ بابراعظم کپتان ،شاداب خان نائب کپتان ہونگے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی اسکواڈ میں تین اوپنرز، تین مڈل آرڈر بیٹرز، دو وکٹ کیپرز، تین اسپنرز اورپانچ فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم سلیکشن کےحوالےسےچیف سلیکٹر محمد وسیم کہتے ہیں کہ چونکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، لہٰذا بہترین دستیاب کھلاڑیوں کو منتخب کیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ محمد نوازاورشاداب خان کے مکمل فٹ ہونے کی وجہ سے آصف آفریدی اور عثمان قادر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اورزاہد محمود کوبھی اسکواڈ میں شامل کیاگیاہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈول سیریز کے ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے تربیتی کیمپ کے لیے قومی اسکواڈ یکم جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرے گا۔

یہ بات بھی واضح رہےکہ راولپنڈی اسلام آبادمیں سیاسی صورتحال کےپیش نظرویسٹ انڈیزکےخلاف میچزضرورت محسوس ہونےپرکراچی بھی منتقل کئےجاسکتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

T20 WC: Pak India Match

اگرمگرکاکھیل ختم۔۔پاکستان کی سیمی فائنل میں اینٹری

ویب ڈیسک ۔۔ بلاآخراگرمگرکاکھیل ختم ہوااورپاکستان بنگلادیش کو ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 …