مانیٹرنگ ڈیسک/ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےلانگ مارچ کوروکنےکافیصلہ ۔ پنجاب حکومت نےصوبےبھرمیں دفعہ 144نافذکردی۔ سندھ پہلےہی صوبےمیں یہ دفعہ نافذکرچکاہےاوراب اسلام آبادانتظامیہ نےریڈزون اوراس کےاطراف میں دفعہ 144نافذکرکےپانچ یاپانچ سےزیادہ افرادکےاکٹھاہونےپرپابندی نافذکردی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کےاجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیااورفیصلہ کیاگیاکہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکا جائے گا اور ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ عوام کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائیگا، امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پرقانون حرکت میں آئے گااوریہ کہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پرمن وعن عملدرآمد ہوگا اور مفاد عامہ کیلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے۔
لاہورمیں میڈیاکوبریفنگ دیتےہوئےرہنمان لیگ عطااللہ تارڑنےجلسوں کےدوران پی ٹی آئی رہنماءوں کی اشتعال انگیزتقاریرکےکلپس بھی دکھائے۔ پنجاب سےاسلام آبادجانےوالےراستوں کوسیل کردیاگیاہے۔ اس کےعلاوہ ٹرانسپورٹرزسےکہاگیاہےکہ وہ لانگ مارچ کےشرکاکوگاڑیاں نہ دیں۔
واضح رہےکہ سندھ حکومت پہلےہی صوبےمیں دفعہ 144نافذکرچکی ہے۔
لانگ مارچ سے نمٹنے کی تیاری، ڈی چوک سیل
وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے دیگر صوبوں سے پولیس ایف سی اور رینجرز طلب کرلی،کنٹینر لگا کرڈی چوک کو سیل کردیاگیاہے۔
پی ٹی آئی کو سری نگر ہائی وے تک محدود کرنے کا فیصلہ
ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت اوراتحادیوں میں اتفاق رائےہواہےکہ پی ٹی آئی کودھرنےکی مشروط اجازت دی جائےگی اوران سےپرامن رہنےکی تحریری یقین دہانی حاصل کی جائےگی۔ پی ٹی آئی دھرنےکوسری نگرہائی تک محدودرکھاجائےگااورآگےآنےکی کوشش پرقانون حرکت میں آئےگا۔
سری نگر ہائی وے سے آگے آنے پر قانونی راستہ اپنایا جائے گا
ذرائع کےمطابق حکومت اوراتحادیوں میں طے پایا ہے کہ پی ٹی آئی سری نگر ہائی وے پر اگر پرامن مارچ کرے گی تو اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، سری نگر ہائی وے سے آگے آنے کی صورت میں قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔
انتشار کی صورت میں سخت ایکشن ہوگا
اتحادیوں ںے ملک میں انتشار و افراتفری کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے ہر بھی اتفاق کیا۔ آج ہونے والی حکومت اور اتحادی جماعتوں کی اہم بیٹھک میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے مزید مشاورت ہوگی۔
رانا ثنا اللہ کیلئےخصوصی ٹاسک
ذرائع کے مطابق اتحادیوں سے حتمی مشاورت کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں کو خصوصی ٹاسک سونپا جائے گا، مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔