Home / امریکی ویزا – پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

امریکی ویزا – پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

US visa interview waiver for Pakistanis

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانےاورکراچی میں امریکی قونصل خانےکی جانب سےپاکستانیوں کیلئےبڑااعلان۔

ایک پریس ریلیزکےذریعےیہ اعلان کیاگیاہےکہ اسلام آبادکےامریکی سفارتخانےاورکراچی قونصلیت میں پاکستانیوں کیلئےایف (سٹوڈنٹ)ویزا، جے(ایکسچینج وزیٹر)ویزااکیڈمک پروگرامز میں، ایچ (عارضی ورکری ویزا) اورنان بلینکٹ ایل (انٹرکمپنی ٹرانسفری)ویزا کیٹگریزمیں انٹرویوکی چھوٹ کی اہلیت میں توسیع کااعلان کیاگیاہے۔

وہ پاکستانی شہری جن کے پاس پہلےبھی امریکی ویزہ تھا وہ اس پروگرام کو استعمال کرنے کے اہل ہیں۔

ان زمروں میں انٹرویو کی چھوٹ کی اہلیت کو بڑھانےکامقصد بہتر کسٹمر سروس فراہم کرناہےتاکہ اہل پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کی موثر اور بروقت کارروائی کویقینی بنایاجاسکے۔

امریکی قانون کےمطابق کچھ اہل ویزا ہولڈرز کو اپنی درخواستیں جمع کروانے کے بعد بھی امریکی سفارت خانے یا امریکی قونصلیٹ جنرل میں انٹرویو کے لیے حاضر ہوناپڑسکتاہے۔

درخواست دہندگان ہماری ویب سائٹ پرجاکریہ چیک کرسکتےہیں کہ وہ آیاوہ انٹرویوکی چھوٹ کیلئےاہل ہیں یانہیں؟
https://ustraveldocs.com/pk/pk-niv-visarenew.asp

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …