پاکستان

عمران خان کےالزامات پرجوڈیشل کمیشن تشکیل

judicial commission on imran khan allegations

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب کی نگران حکومت نے عمران خان کے قتل کی سازش کے الزامات کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن بنادیا۔ لاہورمیں میڈیاسےبات کرتےہوئےنگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نےکہا کہ الیکشن کی تاریخ آگے لے جانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہے، الیکشن کمیشن نے پنجاب کے علاوہ دیگر اداروں سےمشاورت کی توسوچ سمجھ کرہی فیصلہ کیا ہوگا۔ نگراں وزیراعلی پنجاب نےکہاکہ عمران خان کےخودپرحملے کے بیان پرجوڈیشل کمیشن تحقیقات کرے گا، عمران خان کےالزامات میں ایک فیصد بھی سچائی ہوگی تو ملوث لوگوں کو سخت سزا ملے گی،لیکن اگرالزامات غلط ہیں تب بھی ایکشن ہونا چاہیے۔ محسن نقوی نے …

مزید پڑھیں »

پنجاب اسمبلی کےالیکشن ملتوی

Punjab Assembly Elections postponed

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے الیکشن ملتوی کردیے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30 اپریل مقرر کی گئی تھی اور الیکشن شیڈول بھی جاری کردیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کےمطابق ملک کےسکیورٹی کےمسائل ایسےنہیں کہ ملک میں فری اینڈ فئیرالیکشن منعقدکیےجاسکیں۔ تحریک انصاف کاردعمل رہنماتحریک انصاف فوادچودھری کاکہناہےکہ ملک میں عملاًسپریم کورٹ کوختم کردیاگیاہے۔

مزید پڑھیں »

یوم پاکستان پربڑی بچت آفر

PIA domestic fares

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یوم پاکستان کی مناسب سےاندرون ملک کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نےاس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یہ رعایت 23 مارچ کو اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیےدستیاب ہوگی۔ یہ اعلان پاکستانی مسافروں کے لیےکسی خوشخبری سےکم نہیں ، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو یوم پاکستان کے موقع پراندرون ملک سفرکاارادہ رکھتےہیں۔ پی آئی اےنےاس کےعلاوہ بھی اپنے مسافروں کے سفری تجربے کو بڑھانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ …

مزید پڑھیں »

سستاپٹرول کیسے۔کس کس کوملےگا؟

PM Petrol Relief Package

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نےاعلان کیاہےکہ وہ کم آمدنی والےپٹرولیم ریلیف پیکیج کےتحت شہریوں کو50سے100روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔وزیرپٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نےایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ اطلاعات کےمطابق وزیراعظم نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہےکہ وہ جلداس اسکیم کو حتمی شکل دیں اوراس کے موثر نفاذ کو یقینی بنائیں۔ سستا پٹرول کون حاصل کرسکتا ہے؟حکومت کےطےکردہ معیارکےمطابق سستاپٹرول مندرجہ ذیل لوگ حاصل کرسکیں گے۔ 30سے 35 سال کی عمر کےدرمیان مردپاکستانی۔آپ کی ماہانہ اوسط آمدنی 37,472روپےیااس سےکم ہونی چاہیے۔فیملی کا سائز پانچ افرادپرمشتمل ہو۔سماجی واقتصادی طورپرسی کلاس میں شمارہوتاہو۔سبسڈی چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے …

مزید پڑھیں »

جنرل (ر) باجوہ کاسنسنی خیزانکشافات سےبھرپورانٹرویو

Gen Bajwa exclusive interview

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ اسلام آبادسےتعلق رکھنےوالےسینئرصحافی شاہدمیتلانےسابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈقمرجاویدباجوہ سےحال ہی میں ایک انٹرویوکیاجس میں باجوہ صاحب نےسنسنی خیزانکشافات کئےہیں۔ آئیےاس انٹرویوکی چیدہ چیدہ باتیں ہم آپ کےسامنےرکھتےہیں۔ اس انٹرویومیں قمرجاویدباجوہ نےسینئرصحافی ابصارعالم کوگولی مروانےکےالزامات کی تردیدکی اورکہاکہ یہ کام انہوں نےنہیں کروایا۔ کیاکسی انسان کی جان لیناآسان کام ہے،میں نےقبرمیں نہیں جاناکیا؟ فوٹیج دیکھ کرتولگتاہےکہ یہ کام کسی بہت ہی اناڑی بندےنےکیاہے۔ اس سوال پرکہ کیایہ کام جنرل فیض یاجنرل عرفان ملک نےکیاہے،کیونکہ ابصارعالم نےان کی تصویرٹوئٹرپرلگائی تھی ، جنرل ریٹائرڈباجوہ نےکہاکہ ہوسکتاہےایساہولیکن انہیں اس کی خبرنہیں کیونکہ سب کچھ آرمی چیف کےعلم میں نہیں ہوتا،بہت کچھ …

مزید پڑھیں »

اب ہربچہ مفت تعلیم حاصل کرسکےگا ۔۔

tele school pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ تعلیم گھر گھر،ہرگاوں ہرنگرکےنعرےکوعملی جامہ پہنانےکیلئےوفاقی وزارت تعلیم نے”ٹیلی سکول پاکستان”نامی موبائل ایپ کومتعارف کرادیاہے۔ اس موبائل ایپ کولانچ کرنےکامرکزی خیال سب بچوں کیلئےایک ہی سکول کی سہولت فراہم کرناہے۔ ٹیلی سکول پاکستان کےتحت قومی نصاب سےہم آہنگ ڈیجیٹل تعلیم کاآغازکرناہے۔ اس پروگرام کےتحت 6لائیوچینلزپرتمام مضامین کےویڈیولیکچرزدئیےجائیں گے۔ ٹیلی سکول پاکستان نامی ایپ کوآپ نےبس ڈاءون لوڈکرناہے،اپنااکاونٹ بناناہےاورپڑھائی شروع ۔ ٹیلی سکول پاکستان کےتحت پہلی سےپانچویں ، چھٹی سےآٹھویں، نویں سےدسویں، پہلی سےآٹھویں، گیارہویں سےبارہویں اورنویں سےبارہویں جماعت تک کےلئےلیکچرزمہیاہونگے۔

مزید پڑھیں »

لمزمیں مفت تعلیم کاموقع ۔۔

Canadian scholarships without IELTS

ویب ڈیسک ۔۔ لاہوریونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز(لمز) نےمستحق طلبہ وطالبات کیلئےاپنےنیشنل آءوٹ ریچ پروگرام کےتحت اعلیٰ تعلیم کےحصول کیلئےاسکالرشپس کااعلان کیاہے۔ لمزکانیشنل آءوٹ ریچ پروگرام پاکستان کےان مستحق اورباصلاحیت طلبہ وطالبات کواعلیٰ تعلیم کےمواقع فراہم کرتاہےجولمزمیں تعلیم حاصل کرنےکی مالی استطاعت نہیں رکھتے۔ نیشنل آءوٹ ریچ پروگرام کےذریعے100فیصدتعلیمی وظیفہ اوراضافی تعلیمی امدادفراہم کی جاتی ہے۔ اہلیت کامعیاراس اسکالرشپ میں اپلائی کرنےکیلئےضروری ہےکہ میٹرک یااولیولزمیں کم ازکم 80فیصدنمبرحاصل کئےہوں ۔ اس کےعلاوہ اعلیٰ تعلیم کےحصول کیلئےوسائل نہ رکھتےہوں۔ اس اسکالرشپ میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کےطلبہ آج ہی آن لائن اپلائی کرسکتےہیں۔ اپلائی کرنےکیلئےنیچےدئیےہوئےلنک کاوزٹ کریں۔nopscs.lums.edu.pk

مزید پڑھیں »

توشہ خانہ ، عمران خان کی حاضری والاکاغذغائب

imran khan tosha khana

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد کی سیشن عدالت نےتوشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کےعدالت میں پیش ہونےپران کےوارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیےاورفردجرم کی کارروائی 30مارچ تک موخرکردی۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آبادظفراقبال نےآج توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کوفردجرم عائدکرنےکیلئےطلب کررکھاتھااوراسی مقصدکیلئےعمران خان کےوارنٹ گرفتاری بھی جاری کئےگئے،کیونکہ قانون کےمطابق ملزم کی عدالت میں موجودگی پرہی اس پرفردجرم عائدہوسکتی ہے۔ یہاں یہ بات انتہائی دلچسپی کاباعث ہےکہ عمران خان عدالت کےبلانےپرآج عدالت پہنچےتوضرورلیکن وہ کمرہ عدالت میں حاضرنہیں ہوسکے،کیونکہ ان کےہمراہ آنےوالےبہت سےکارکن اورکارکنوں کوروکنےکیلئےموجودپولیس کےدرمیان جھڑپوں کےباعث بوجوہ ایسانہ ہوسکا۔ صورتحال کےپیش نظرعدالت سےدرخواست کی گئی …

مزید پڑھیں »

زمان پارک آپریشن : پولیس کوعمران خان کےگھرکیاملا؟

zaman park operation

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان آج صبح جب عدالت میں پیشی کیلئےاسلام آبادروانہ ہوئےتوکچھ ہی دیربعدلاہورپولیس کی بھاری نفری نےزمان پارک میں عمران خان کی رہائش پرکریک ڈاءون شروع کردیا۔ پولیس نےکرین کی مددسےرہائش گاہ کامرکزی گیٹ توڑااوراندرداخل ہوگئی ۔ گھرکےاندرموجودکارکنوں نےپولیس اہلکاروں پرپتھراوکیاجس سےکچھ اہلکارزخمی ہوگئے۔ جواب میں پولیس اہلکاروں نےجوجوکارکن ہاتھ لگا،اس پرخوب ہاتھ صاف کئے۔ متعددکارکنوں کوعمران خان کی رہائش گاہ سےگرفتارکرلیاگیا۔ اس کےعلاوہ پولیس نےعمران خان کےگھرکےباہرکارکنوں کیلئےلگائےگئےدرجنوں کیمپس کواکھاڑپھینکا۔ آہنی بیرئیرزبھی کرین کی مددسےتوڑڈالے۔ پولیس کوکیاملا؟ پولیس کےموقف کےمطابق وہ سرچ وارنٹ لیکرعمران خان کی رہائش گاہ گئےاوران کےہمراہ لیڈی پولیس بھی تھی ۔ پولیس …

مزید پڑھیں »

نومیں سے8کیسزمیں ضمانت منظور

judicial commission on imran khan allegations

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کولاہورہائی کورٹ سےبھی ریلیف مل گیا۔ عدالت عالیہ کے2رکنی بینچ نےدہشت گردی کے مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ کےسامنےعمران خان کےوکیل نےبتایا کہ 5 مقدمات اسلام آباد میں اور3مقدمات لاہورمیں درج ہیں،عمران خان متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن کچھ کیسز کی تفصیلات ہمارے پاس نہیں ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ ہم ان ہی کیسوں کو دیکھیں گے جن کی درخواستیں ہمارے پاس ہیں، آپ کو بلینکٹ بیل نہیں دے سکتے۔ عدالت میں بات کرتےہوئےعمران خان کاکہناتھا کہ …

مزید پڑھیں »