Home / جسٹس فائزعیسیٰ کےحکم پررجسٹرارفارغ

جسٹس فائزعیسیٰ کےحکم پررجسٹرارفارغ

Justice Qazi Faez Esa

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ کےسینئرترین جج،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےحکم پروفاقی کابینہ نےرجسٹرارسپریم کورٹ عشرت علی کی خدمات واپس لینےکی منظوری دےدی۔

الیکشن التواکیس میں سپریم کورٹ کےتین رکنی بینچ کی جانب سے فیصلہ محفوظ ہونےکےبعدوزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کاہنگامی اجلاس بلایاجس میں سرکاری افسران کوباہرنکال دیاگیا۔

قومی میڈیاکےمطابق وفاقی کابینہ کےاجلاس میں سپریم کورٹ میں زیرسماعت الیکشن التواکیس پرغور کیا گیا۔ ذرائع کےمطابق کیس کے مختلف پہلوؤں اورکسی بھی فیصلےکےممکنہ اثرات پرغورکیاگیا۔

وفاقی کابینہ نےاس اجلاس میں رجسٹرارسپریم کورٹ کو واپس بلانے کی منظوری بھی دی۔ یہاں یہ بات بتاناضروری ہےکہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےاپنےانتیس مارچ کےفیصلےکےخلاف سرکلرجاری کرنےپررجسٹرارسپریم کورٹ کولکھاکہ وہ اس عہدےکےقابل نہیں ،انہیں فوری طورپراپناعہدہ چھوڑدیناچاہیے۔ جسٹس فائزعیسیٰ نےاس خط کی کاپی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اورچیف جسٹس سپریم کورٹ کوبھی بھیجی تھی۔

اپنےخط میں قاضی فائزعیسیٰ نےلکھاکہ میرے لیے حیران کن تھا کہ آپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سرکلر جاری کردیا، سپریم کورٹ کے حکم کے اوپر رجسٹرار سرکلر جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتا، سرکلر کے ذریعے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی۔

یہ بھی چیک کریں

PPP to join Govt

بلاول حکومت میں شمولیت پرراضی

ویب ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی حکومت میں شمولیت کیلئےبات چیت حتمی مراحل میں داخل ۔ …