Home / دس لاکھ پاکستانیوں کیلئےبیرون ملک روزگار

دس لاکھ پاکستانیوں کیلئےبیرون ملک روزگار

work visas for pakistanis

ویب ڈیسک ۔۔ ملک کو درپیش گہرے معاشی بحران کےباعث اس سال ایک اندازےکےمطابق تقریباً 10 لاکھ پاکستانی روزگارکی تلاش میں بیرون ملک جائیں گے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وزیر ساجد حسین طوری کہتےہیں حکومت رواں سال 10 لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کے حصول کے لیے بیرون ملک بھجوائے گی۔ ان کاکہناتھاسعودی حکام ورک پرمٹ ویزے کے اجراء کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس کےعلاوہ جرمنی، یونان اور رومانیہ سمیت 50دیگر ممالک کے ساتھ نئے معاہدوں پر دستخط کیے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیرکےمطابق فنی تربیت کا امتحان پاس کرنے والے پاکستانی شہری سعودی ویزا حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

ساجدطوری کہتےہیں جاپان نے حال ہی میں ہنر مند پاکستانی ورکرز کے لیے ویزے کا اجراء شروع کیا ہے جبکہ جنوبی کوریا کو بھی 10,000 پاکستانی ہنر مند ورکرز کی ضرورت ہے اورجلد ہی انہیں بھرتی کرنے کا منصوبہ ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی شہری تیزی سے بیرون ملک جانے کے آپشنز کی تلاش میں ہیں جس کی بنیادی وجہ سیاسی افراتفری کے درمیان آسمان کو چھوتی ہوئی مہنگائی ہے۔

اگرچہ ورک ویزوں کی تفصیلات سرکاری طور پر ظاہر نہیں کی گئی ہیں، تاہم پاکستانیوں کے لیے متعدد آپشنز دستیاب ہیں جن میں جرمنی کی جانب سے بیرون ملک سےآنےوالےورکرزکیلئےروزگارکارڈ بھی شامل ہیں۔ جرمنی غیرملکی ورکرزکوخوش آمدیدکہنےکیلئےاپنے امیگریشن پلان میں اصلاحات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ جرمنی کوہرسال 4 لاکھ کارکنوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے اس کی صنعت متاثر ہوتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …