Home / جسٹس مظاہرنقوی پرالزامات،جسٹس فائزعیسیٰ کااہم خط

جسٹس مظاہرنقوی پرالزامات،جسٹس فائزعیسیٰ کااہم خط

supreme court

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ جیسےادارےمیں اندرونی خلفشاربہت بڑھ چکاہےاوراس کی تازہ ترین مثال یہ ہےکہ ملک کےآنےوالےچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اوران کےبعدسینئرموسٹ جسٹس سردار طارق مسعود نے سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ممبران کوایک خط لکھا دیا ہے۔ خط میں کہاگیاہےکہ جسٹس مظاہرعلی نقوی کےخلاف شکایات پرسپریم جوڈیشل کونسل کااجلاس طلب کیاجائے۔

نیوزچینلزکےمطابق خط میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف ایک سے زائد شکایات موصول ہوچکی ہیں،ان شکایات پرشنوائی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کیاجانا چاہیے تاکہ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوسکے۔

الزامات درست ہیں تو ان کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے،الزامات درست نہیں توجج کی عزت بحال کرنےکےلیےاقدامات ہونےچاہیئں۔

خط میں مزیدلکھاگیا ہے کہ عدلیہ پرعوام کا اعتماد کم ہوچکا ہے،عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

خط کی کاپیاں چیف جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن سمیت جوڈیشل کونسل کے دیگر ممبران کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Ali Amin Gandapur and Faisal Kundi cold war

گورنراوروزیراعلیٰ میں شدیدلفظی جنگ

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی اوروزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےدرمیان لفظی جنگ میں شدت آگئی …