ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب کی نگران حکومت کاکوڑاکرکٹ اورگندگی پھیلانےوالوں کی کڑی نگرانی کافیصلہ۔
محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کی طرف سےجاری سرکلرکےمطابق سڑکوں یا کھلی جگہوں پر کچرا پھینکنے والوں پرجرمانے عائدکئےجائیں گے۔
سرکلر کے مطابق گھر کے باہر، سڑک پر یا دکان کے باہر کچرا پھینکنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تین ماہ میں دو بارکچرا پھینکنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔
محکمہ لوکل گورنمنٹ نے یہ سرکلر تمام ایڈمنسٹریٹرز اور چیف آفیسرز کو جاری کیا ہے۔