Home / نوازشریف میدان میں آگئے،صاف صاف کہہ دیا

نوازشریف میدان میں آگئے،صاف صاف کہہ دیا

Nawaz Sharif London news conference

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف بھی میدان میں آگئے۔ سپریم کورٹ کےچیف جسٹس کی جانب سےیکطرفہ بینچزبنائےجانےپرکھل کرتنقید۔ کہاالیکشن سے متعلق کیس میں فل کورٹ کسی ٹرک یا ریڑھی والے کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، اس بینچ کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔

لندن میں میڈیاسےبات کرتےہوئےنوازشریف کاکہناتھافیصلےزبردستی ٹھونسنےسےگریزکیاجائے،جب ہمیں بینچ ہی قبول نہیں تواُس کافیصلہ کیسے قبول کرسکتے ہیں؟فل کورٹ کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا۔3رکنی بینچ کی باتیں چل رہی ہیں، اس کے پیچھے جو عوامل کار فرما ہیں انہیں قوم سمجھے اورآنکھیں کھول کردیکھے کہ اُس کے ساتھ کیا مذاق ہورہا ہے۔

نوازشریف نےکہاکہ اسی قسم کےبینچوں نےپاکستان کوتباہی کےدہانےپرلاکھڑاکیاہے۔ آج بھی یہ مرضی کے فیصلے قوم پر ٹھونسنا چاہتے ہیں مگر ہم کسی صورت پاکستان کوتباہی سے دوچار نہیں ہونے دیں گے،اللہ تعالیٰ ایسے فیصلوں سے پاکستان کو بچائے۔ سپریم کورٹ سےاگرغلط فیصلہ آگیاتوڈالر500کاہوجائےگا۔ قوم باہرآئےاوراس فیصلےکوروکے۔

چیف جسٹس صاحب سےپوچھتاہوں کہ کیاآپ نےسارےفیصلےعمران خان کوسامنےرکھ کرکرنےہیں؟ کیوں آپ نےجسٹس شوکت عزیزصدیقی کےبیان پرسوموٹونہیں لیا؟ نوازشریف نےیہ بھی پوچھاکہ میرےساتھ زیادتی ہوئی ،آپ نےکیوں اس پرسوموٹونہیں لیا؟

ثاقب نثاراوردیگرریٹائرڈجج قوم کوبتائیں کہ مجھےکیوں نااہل کیاگیا؟ ہمارےدورمیں پاکستان دنیاکےدس،بیس ترقی یافتہ ملکوں میں شامل ہونےجارہاتھااورآج ہم ایک ارب ڈالرکیلئےآئی ایم ایف کےمنتیں ترلےکررہےہیں۔ہم نےاپنےدورمیں آئی ایم ایف کوخیربادکہہ دیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی کی آنکھوں میں آنسو اگراللہ کےڈرسےآئےتویہ اچھی بات ہے۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …