مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ الیکشن کمیشن کی جانب سےپی ٹی آئی کے25منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کوڈی سیٹ کئےجانےکےباوجودوزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکوکوئی خطرہ نہیں ۔
پنجاب اسمبلی کےموجودہ ارکان کےحساب سے25پی ٹی آئی ارکان کےڈی سیٹ ہونےکےبعدایوان میں تحریک انصاف کےپاس کل ارکان جوبچتےہیں ان کی تعداد158بنتی ہےاوراگراس میں مسلم لیگ ق کے10ارکان کوشامل کرلیاجائےتویہ بنتےہیں 168۔
اسی طرح پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کےکل ارکان کی تعداد165ہےلیکن اس کے4ارکان کےمنحرف ہونےکےبعدیہ تعدادرہ جاتی ہے161لیکن پیپلزپارٹی کے7اور4آزادارکان کےبعدیہ تعدادبن جاتی ہے172۔
یوں تاحال پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کواکثریت حاصل ہےاوردوبارہ الیکشن کےبعدبھی پنجاب میں ن لیگ کی حکومت برقراررہےگی ۔