Home / حامدمیرشیخ رشیدپربرس پڑے

حامدمیرشیخ رشیدپربرس پڑے

Hamid Mir on Sh Rasheed

ویب ڈیسک ۔۔ سینئرصحافی اورپروگرام کیپٹل ٹاک کےاینکر پرسن حامد میرکےمطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے شیخ رشید کے ان دعووں کی تردید کردی ہے جن میں وہ یہ کہہ رہےتھےکہ راولپنڈی ،اسلام آباد میں نگران وزیراعظم کیلئے انٹرویوز ہو رہے ہیں۔

موجودہ سیاسی صورتحال پرجیونیوزکی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ شیخ رشیددھڑلےسےکہتا ہے کہ وہ اداروں کا ترجمان ہے، اس نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کچھ معیشت دانوں کے نگران وزیر اعظم کیلئے انٹرویو کیے جا رہے ہیں، شیخ رشید نے 16 مئی کو 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی کہ اہم ترین فیصلے ہونے والے ہیں لیکن آج ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔

حامدمیرنےکہا کہ پاکستانی فوج کا ترجمان آئی ایس پی آر ہے۔ حامدمیرکےبقول شیخ رشید کے دعووں کے بعد جب انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پوچھا کہ شیخ رشید کہہ رہا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرویوز ہو رہے ہیں، 48 گھنٹے میں کچھ ہونے والا ہے، آپ بتائیں کہ آپ کس کا انٹرویو کر رہے ہیں؟ اس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ بالکل غلط ہے اور شیخ رشید جھوٹ بول رہا ہے۔

حامد میر کے مطابق جب انہوں نے شیخ رشید کے حوالے سے تحریک انصاف کی لیڈر شپ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اس کی سیاست ہی یہ ہے کہ اداروں کا نام استعمال کرتا، جھوٹ بولتا اور پیشین گوئیاں کرتا ہے۔ اس وقت جو افواہیں زیر گردش ہیں ان میں سے 90 فیصد کا منبع شیخ رشید ہیں ، شیخ رشید کو چیلنج کر رہا ہوں کہ آکر بتاؤ کہ تم کون سے ادارے کے ترجمان ہو۔

یہ بھی چیک کریں

Imran Khan reaction on audio leak

آڈیولیک:عمران خان کاردعمل آگیا

ویب ڈیسک — امریکی سازش کےبیانئےپراپنی آڈیولیک پرعمران خان کاردعمل سامنےآگیا۔ اسلام آبادمیں ایک سیمینارمیں …