ویب ڈیسک ۔۔ روسی اب مکڈونلڈزکابرگرنہیں کھاسکیں گے۔
یوکرین پرروسی جارحیت کےبعدامریکن فاسٹ فوڈجائنٹ مکڈونلڈزنےروس میں اپنابوریابسترلپیٹ کرنکل جانےکافیصلہ کیاہے۔ کمپنی روس میں موجوداپنےاثاثےفروخت کردےگی۔
واضح رہےکہ یوکرین پرروس کےحملےکےبعدبہت سےمغربی کاروباری ادارےروس میں اپناکاروباربندکرکےنکل چکےہیں۔ اس سے قبل فرانسیسی کارسازکمپنی رینالٹ نے اعلان کیا کہ اس نے اپنے روسی اثاثے ماسکو میں حکومت کے حوالے کر دیے ہیں۔
مکڈونلڈز نے مارچ میں روس میں اپنے تمام 850 ریستوران بند کر دیے، جہاں کمپنی کے62,000 افراد کام کرتےتھے۔ کمپنی کی منیجمنٹ کےمطابق روس کےیوکرین پرحملےکےبعدملک میں پیداہونےوالی غیریقینی صورتحال کےبعدوہ یہ فیصلہ کرنےپرمجبورہوئے۔