مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سوشل میڈیاپرپاک فوج کےنام سےجعلی اکاونٹس چلانےوالےپکڑےگئے۔
جیونیوزکی خبرکےمطابق جن لوگوں کوپکڑاگیاہےان کاتعلق ایک سیاسی جماعت سےہےاوروہ سوشل میڈیاپریہ تاثرپھیلارہےتھےکہ جیسےفوج کےاندرسےایک مخصوص سیاسی جماعت کی حمایت کی جارہی ہے۔ یہ دونوں ملزمان پاک فوج کےسینئرافسران کےجعلی اکاونٹس بناکرایک خاص قسم کاسیاسی بیانیہ پھیلارہےتھے۔
خبرکےمطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نےدونوں اکاونٹس کوبلاک کردیاہے۔ ذرائع کےمطابق دونوں جعلی اکاونٹ ہولڈرزکےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ دونوں فیک اکاونٹس میجرجنرل ریٹائرڈفیصل مشتاق اورمیجرجنرل ریٹائرڈاصغرکےہینڈل سےچلائےجارہےتھے۔