Home / پاکستانی شعبہ صحت کیلئےاچھی خبر

پاکستانی شعبہ صحت کیلئےاچھی خبر

sinovac health sector investment in Pakistan

ویب ڈیسک — چینی ہیلتھ جائنٹ سائنوویک کاپاکستان میں صحت کےشعبےمیں بڑی سرمایہ کاری کافیصلہ۔

سائنوویک کےاعلیٰ سطحی وفدوزیراعظم شہبازشریف سےملاقات کرکےانہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کےمقاصدسےآگاہ کیا۔ کمپنی نےنمائندوں کاکہناتھاکہ وہ بیماریوں کی تشخیص اوران کےعلاج کیلئےسرمایہ کرناچاہتےہیں۔

میٹنگ کے دوران، یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزارت قومی صحت سائنوویک کے تجویز کردہ منصوبوں کے لیے ایک ٹاسک فورس بنائے گی،جواس کمپنی کےتجویزکردہ منصوبوں کوعملی جامہ پہنانےکیلئےہرممکن تعاون فراہم کرےگی۔

یادرہےکہ سائنوویک وہ چینی کمپنی ہےجس نےکوروناکےعروج کےدنوں میں پاکستان کوسائنوویک کوروناویکسین کی لاکھوں خوراکیں مہیاکیں جن کی مددسےپاکستان کوروناجیسی موذی وباسےلڑنےکےقابل ہوا۔

چینی ویکسین سائنوویک شاید پاکستان میں قومی سطح پر سب سےزیادہ آسانی سے دستیاب کورونا ویکسین تھی کیونکہ چینی حکومت پاکستان کی اس وبائی بیماری سے لڑنے میں بڑھ چڑھ کرمددکرنےمیں مصروف تھی ۔ تاہم، سینوویک کورونا ویکسین کےکچھ مضر اثرات بھی سامنےآئےہیں ۔ جن میں سب سے زیادہ عام یہ والےہیں۔

انجیکشن کی جگہ پر درد
سر درد
تھکاوٹ
پٹھوں میں درد، وغیرہ

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …