Home / شہبازشریف کومشکل فیصلوں کیلئےگرین سگنل

شہبازشریف کومشکل فیصلوں کیلئےگرین سگنل

allies stand with Shehbaz Sharif

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ملک میں فوری الیکشن کی افواہیں دم توڑگئیں ، موجودہ اتحادی حکومت کاآئینی مدت پوری کرنےکافیصلہ۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہونےوالےاتحادی جماعتوں کےاجلاس میں تمام اتحادیوں نےیقین دلایاکہ وہ تمام مشکل فیصلوں میں حکومت کےساتھ ہیں ۔ اتحادیوں نےیقین دلایاکہ وہ اگست 2023 تک حکومت کےساتھ ہیں۔

واضح رہےکہ اتحادی جماعتوں کاہنگامی مشاورتی اجلاس آرٹیکل 63اےکی تشریح کےحوالےسےسپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدبلایاگیاتھاجس میں آصف زرداری ، مولانافضل الرحمان اوردیگرقائدین شریک ہوئے۔ اتحادیوں کااجلاس میں کہناتھاکہ حکومت کےتمام فیصلوں کومکمل سپورٹ کیاجائےگا۔

ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے مشورہ دیا کہ حکومت روپے کی قدر میں استحکام کیلئے معاشی ٹیم فوری اقدامات کرے، معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کو فوری حتمی شکل دی جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری قانونی رائےلینےکےبعدہی کوئی حکمت عملی طےکی جائےگی۔

یہ بھی چیک کریں

Maryam Aurengzeb harassment

مریم اورنگزیب کی ہراسانی،پی ٹی آئی سپورٹرزکی مذمت

ویب ڈیسک ۔۔ لندن میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کےساتھ تحریک انصاف کےچندکارکنوں کی بدتمیزی …